
مودی جی مجبوریوں کی وجہ سے ٹرمپ کے خلاف خاموش:سسودیا
نئی دہلی، 15جون(میرا وطن نیوز)
آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے امریکی حملے میں 3بھارتی شہریوں کی موت پر امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ کو دو ٹوک انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی بھارت میں ایک مضبوط وزیراعظم ہوگا ، جو امریکہ سے ہر توہین اور ہر بھارتی کی ہلاکت کا بدلہ لے گا۔ بھارتی جہازوں پر جن بھارتیوں کی جا نیں گئی ہیں، ان کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ براہِ راست ذمہ دار ہیں۔ ٹرمپ ایک بزدل اور بے رحم قاتل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی حملے میں بھارتی شہریوں کی ہلاکت کے باوجود وزیرِ اعظم نریندر مودی ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش نظر آتے ہیں۔ لیکن ٹرمپ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ اگر ہمارے وزیراعظم کمزور اور خاموش ہیں تو 140کروڑ بھارتی بھی کمزور اور خاموش رہیں گے۔
آپ کے پنجاب امور کے انچارج منیش سسودیا نے کہا کہ جب وزیرِ اعظم بیرونِ ملک دوروں پر جا تے ہیں تو ہوائی اڈوں پر ان کے استقبال اور تالیاں بجانے کے لیے وہاں مقیم بھارتیوں کو جمع کیا جاتا ہے۔ ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مودی جی یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ بیرونِ ملک بھارتی ان سے کتنی محبت کرتے ہیں۔منیش سسودیا نے کہا کہ لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا مودی جی بھی بیرونِ ملک رہنے والے بھارتیوں سے محبت کرتے ہیں؟ امریکہ کے ہاتھوں بھارت کے تین شہری مارے گئے، مگر وزیرِ اعظم نے ایک لفظ تک نہیں کہا۔ یہ وہی لوگ ہیں جو مودی جی کے استقبال کے لیے ہوائی اڈوں پر تالیاں بجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج لاکھوں بھارتی سمندری جہازوں پر کام کر رہے ہیں اور خوفزدہ ہیں کہ کہیں امریکی حملوں کا شکار نہ ہو جائیں۔
No Comments: