Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

غازی پور میں مجوزہ کچرا ٹھکانے لگا نے والے پلانٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تعمیراتی کام فوری طور پر روکا جائے، جاری شدہ ٹینڈر منسوخ کیا جائے‘کلدیپ

نئی دہلی، 14جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے دہلی میں جگہ جگہ کچرا ٹھکانے لگانے کے پلانٹ قائم کرکے عوام کی صحت کو خطرے میں ڈالنے والی بی جے پی سرکارکے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔کونڈلی سے رکن اسمبلی کلد یپ کمار کی قیا دت میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے غازی پور میں مجوزہ کچرا ٹھکانے لگا نے والے پلانٹ کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا اور بی جے پی سرکار سے مطالبہ کیا کہ تعمیراتی کام فوری طور پر روکا جائے اور جاری شدہ ٹینڈر منسوخ کیا جائے۔
اس موقع پر کلدیپ کمار نے کہا کہ غازی پور کے کچرے کے پہاڑ کی وجہ سے مقامی لوگ پہلے ہی کینسر، ٹی بی اور دیگر مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اب سرکار یہاں کچرا ٹھکانے لگانے اور بایو پلانٹ بنانے جا رہی ہے، جس سے پورا علاقہ تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر اس پلانٹ کو نہیں بننے دیا جائے گا اور جب تک اس کا ٹینڈر منسوخ نہیں ہو جاتا، عام آدمی پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *