Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

صرف کناروں کو چمکانے اور کیمروں کے سامنے صفائی کرنے سے جمنا صاف نہیں ہوگی

`ڈیڑھ سال گزرنے کے با و جود جمنا کو ذرا بھی صاف نہیں کر سکی ہے ریکھا سرکار:سنجیو جھا

نئی دہلی، 14جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے جمنا کے کنارے کی صفائی مہم میں مصروف وزیر پرویش ورما سمیت پوری بی جے پی سرکار پر طنز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں سرکار بننے کے بعد بی جے پی نے جمنا کی صفائی کو جنگی پیمانے پر انجام دینے کا خوب پرچار کیا اور اس کا سیاسی فائدہ بھی اٹھایا، لیکن ڈیڑھ سال گزرنے کے با و جود جمنا کو ذرا بھی صاف نہیں کر سکی۔ آج بھی جمنا کا پانی سیاہ اور آلودہ ہے۔
آپ کے براڑی سے رکن اسمبلی سنجیو جھا نے ایکس ( ٹوئٹر)پر پرویش ورما کی جانب سے جمنا کے کنارے صفائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماں جمنا کا صرف کنارا چمکانے سے آلودہ پانی صاف نہیں ہوگا۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے جمنا کے پانی کو صاف کرنے کا وعدہ کیا تھا، صرف کنارے کو نہیں۔
سنجیو جھا نے پرویش ورما سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صرف کناروں کو چمکانے اور کیمروں کے سامنے صفائی کرنے سے ماں جمنا صاف نہیں ہوگی۔ بی جے پی نے انتخابات میں کنارے صاف کرنے کا نہیں بلکہ ماں جمنا کے پانی کو صاف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *