Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آگ زنی کے تمام واقعات کی تحقیقات رپورٹس عوام کے سامنے لائے ریکھا سرکار:سوربھ بھاردواج

اس دل دہلا دینے والے حادثے میں 3افراد کی موت ہوئی اور8 افراد شدید زخمی ہیں :انکش نارنگ

نئی دہلی، 12جون(میرا وطن نیوز )
جنوب مشرقی دہلی کے گووند پوری علاقے میں ایک پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں مز ید تین بے قصور افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی لوگ شدید زخمی ہیں۔ اس المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے بی جے پی سرکارسے مطالبہ کیا ہے کہ اس سال اب تک پیش آنے والے تمام آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹس عوامی کی جائیں۔
آپ دہلی پردیش کے صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی سرکارنے پالم، وویک وہار اور مالو یہ نگر کے آتشزدگی کے واقعات کی جانچ کا اعلان کیا تھا، لیکن آج تک ان کی رپورٹس منظر عام پر نہیں آئیں۔ جب تحقیقاتی رپورٹ ہی سامنے نہیں آئے گی تو یہ کیسے معلوم ہوگا کہ آگ کیسے لگی اور اس کے ذمہ دار کون تھے؟ اگر حکومت واقعی ایسے حادثات کو روکنے کے لیے سنجیدہ ہے تو اسے تحقیقاتی رپورٹس شائع کرنی چاہئیں اور ان کی سفارشات کے مطابق سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
دہلی میونسپل کارپوریشن میں لیڈر اپوزیشن انکش نارنگ نے کہا کہ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہیں۔ جائے وقوعہ پر پڑوسیوں نے پھنسے ہو ئے لوگوں کی جان بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ کئی لوگوں نے لٹکی ہوئی ساڑیوں کے سہارے نیچے اتر کر اپنی جان بچائی۔ اگر اس طرح محلّے کے لوگ آگے بڑھ کر مدد کریں تو بہت سے حادثات کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے ان تمام پڑوسیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہو ں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، پانی ڈالا اور ہر ممکن کوشش کی۔ شاید انہی کی مستعدی کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اس طرح کے جتنے بھی حادثات ہوتے ہیں، ان میں جانچ کا اعلان تو کیا جاتا ہے لیکن تحقیقاتی رپورٹس کبھی عوام کے سا منے نہیں آتیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *