
نئی دہلی، 12 جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت میں نجف گڑھ ضلع کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام جمعہ کو بی ایل اے -2 تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی میزبانی ضلع صدر راجیش یادو نے دوارکا موڑ کے قر یب رائل بینکوئٹ ہال میں کی۔ اس بی ایل اے-2 کے تربیتی کیمپ کے لیے ضلع صدر راجیش یادو نے ضلع نجف گڑھ کے تمام بلاک صدور، تمام پانچوں اسمبلی حلقوں کے بی ایل اے-1 کے نمائندوں، او ر ہر پولنگ بوتھ سے بی ایل اے-2 کے مقرر کردہ افراد کی شرکت کو یقینی بنایا۔
تقریب میں ڈاکٹر نریندر ناتھ، انل بھاردواج، سریندر کمار،تصویر سولنکی،ڈاکٹر پی کے مشرا ، دھرم پا ل چندیلا،راجیش گرگ، امر تا دھون، اوم دت یادو ،ستبیر شرما،سشما یادواور اندراوتی موجود تھیں۔اس موقع پر دیویند ر یادو نے کہا کہ بی ایل اے-2 کے تربیتی کیمپ کے دوران فراہم کردہ معلومات اور بو تھ کی سطح پر آپریشنل انداز صرف بی ایل اے-2 تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ کانگریس کے ہر کار کن کو – نچلی سطح سے لے کر سینئر قیادت تک – کو بی جے پی کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر رچی گئی سازش کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔
ریاستی کانگریس صدر نے کہاکہ جب کہ بی جے پی نے پہلے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات ووٹ چوری کے ذریعہ جیتے تھے، اب انہوں نے میناکشی نٹراجن کی نامزدگی کو منسوخ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن پر آمرانہ انداز میں دباو ¿ ڈال کر تمام آئینی اصولوں کو پس پشت ڈال کر جمہوریت کا مو ¿ثر طریقے سے قتل کیا ہے۔
No Comments: