Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءمیںوزیر اعظم کی لمبی عمر اور ان کی صحت و سلامتی کی کےلئے دعاکرائی گئی

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، ہندوستان مسلسل ترقی اور خود انحصاری کی طرف گامزن :یاسر جیلانی

قومی راجدھانی واقع مساجد، درگاہوں، خانقاہوں اور دیگر مذہبی مقا مات پردعا کا اہتمام کیا گیا

نئی دہلی ،10جون (میرا وطن نیوز)
وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوستان کے سب سے طویل عرصے تک مسلسل منتخب وزیر اعظم بننے کا اعز ا ز حاصل کرنے کے تاریخی موقع پرخصوصی پہل کے تحت دہلی پردیش بی جے پی کے ترجمان اور بی جے پی قومی اقلیتی مورچہ کے میڈیا انچارج سید یاسر جیلانی نے قیادت میںدرگاہ حضرت نظام الدین او لیاءپر چادر چڑھائی گئی ۔اس موقع پردرگاہ حضرت نظام الدین اولیا ءکے سجادہ نشین سید کاشف نظامی نے اراکین کے ساتھ وزیر اعظم کی لمبی عمر کے ساتھ ان کی صحت و سلامتی کی کے لئے دعاکرائی ۔
اس موقع پر یاسر جیلانی نے بتایا کہ قومی راجدھانی واقع مساجد، درگاہوں، خانقاہوں اور دیگر مذہبی مقا مات پر وزیر اعظم مودی کی صحت اور لمبی عمر کے لیے خصوصی دعاو ¿ں کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران وزیر ا عظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے گزشتہ 12 سالوں میں ترقی، سلامتی، اقتصادی ترقی، عالمی سطح پر اور عوامی بہبود میں تاریخی سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ ان کی قیادت میں ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، اور سب کا پریاس‘، کے بنیادی منتر کو عوام نے پورا ہوتے دیکھا ۔
یاسر جیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، ہندوستان مسلسل ترقی اور خود انحصاری کی طرف گامزن ہے،اس کے ساتھ ہی ملک وزیر اعظم کی رہنمائی میں ‘وشوا گروبننے کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔درگاہ نظام الدین اولیاءپر حاضری دینے والوں میں یاسر جیلانی کے علاوہ درگاہ نظام الدین کے امام صاحب ،اردو اکادمی دہلی کے سا بق چیئر مین اور معروف شاعر ڈاکٹر ماجد دیو بندی ،مولانا حکیم فلاحی ،مولانا اسرار جمیل ،بی جے پی لیڈر آشو چودھری،ریحان ،ضیاءنظامی اورثاقب احمدوغیرہ شامل تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *