
یہاں دہلی کا سب سے لمبا سب وے بنے گا جس کی لمبائی ہوگی 800میٹر
نئی دہلی،10جون (میرا وطن نیوز)
ڈی ایم آر سی مسافروں کی سہولت کے مدنظر اپنے پروجیکٹوں کو وسیع شکل دے رہی ہے تاکہ زیادہ سے
زیادہ لوگ میٹرو سے استفادہ حاصل کرسکیں۔اسی کی کڑی میں اب دہلی میٹرو کے سینٹرل وسٹا کوری ڈور پر شوا جی اسٹیڈیم کے نزدیک ایک نیا کوری ڈور بنے گا۔اس کے علاوہ شواجی اسٹیڈیم کے بیچ دہلی میٹرو کا سب سے لمبا سب وے بنایا جائے گا۔اس سب وے کی لمبائی تقریباً 800میٹر ہوگی۔یہ دہلی کا سب سے لمبا سب وے ہوگا۔
دہلی میٹرو کے فیز5A-آر کے آشرم سے اندر پرستھ کے درمیان بن رہے سینٹرل وسٹا کوری ڈور پر شوا جی اسٹیڈیم کے نزدیک ایک نیا میٹرو اسٹیشن بنے گا،جو ایئر پورٹ ایکسپریس لائن کے موجودہ اسٹیشن کے ساتھ انٹر چینج اسٹیشن ہوگا۔خاص بات یہ ہے کہ کوری ڈور کے ساتھ شواجی اسٹیڈیم سے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن کے درمیان 800میٹر لمبا سب وے بنایا جائے گا۔یہ دہلی کا سب سے لمبا سب وے ہوگا۔اس سے دونوں اسٹیشنوں کے درمیان میٹرو بدلنے ک سہولت مل سکے گی۔
اس میٹرو اسٹیشن اور سب وے کی سہولت سے آنند وہار،لکشمی نگر اورنوئیڈا سمیت دہلی کے کئی علاقوں میں آئی جی آئی ایئر پورٹ ٹرمنل 3-اور ٹرمنل 2-پہنچنا ؤسان ہوجائے۔موجودہ وقت میں شواجی اسٹیڈیم ایئر پورٹ ایکسپریس لائن کا اسٹیشن ہے،لیکن ابھی یہ راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے نہیں جڑا ہے،مگر اب جلد ہی اس کے جڑ جانے سے میٹرو مسافروں کو کافی آسانی ہوجائے گی۔
No Comments: