Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں خواتین کیلئے ڈی ٹی سی بسوں میں شروع ہوا مفت سفر ہونے جا رہا ہے مشکل

اب صرف دہلی کے پتے کا آدھار کارڈ والی خواتین ہی بسوں میں کرسکیں گی مفت سفر

دیگر ریاستوں کی دہلی زیر تعلیم طالبات اور نوکری پیشہ خواتین مفت سفر نہیں کرسکیں گی

نئی دہلی،10جون (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کی سرکار کی مدت کار میں خواتین کے لئے دہلی میں شروع ہوا مفت بس سفربی جے پی سرکار میں مشکل ہونے جا رہا ہے۔ راجدھانی میں مفت بس سفر کے لئے ملنے والا پنک ٹکٹ جلد ہی بند ہوجائے گا۔اب صرف ان خواتین کو ہی مفت بس کی سہولت ملے گی جن کے پاس پنک اسمارٹ سہیلی کارڈ ہوگا۔ریکھا گپتا سرکار نے پنک اسمارٹ سہیلی کارڈ پانے کے لئے دہلی کے پتے کا آدھار کارڈ لا ز می کردیا ہے۔اس وجہ سے اب ان خواتین کو دہلی میں مفت بس سفر کی سہولت نہیں ملے گی جن کے پا س دہلی کے پتے والا آدھار کارڈ نہیں ہوگا۔دلچسپ یہ ہے کہ ان میں وہ ہزاروں طالبات اور خواتین ہیں جو دہلی میں پڑھ رہی ہیں یا پھرروزانہ نوکری کرنے آتی ہیں۔
قومی راجدھانی میں دہلی یونیورسٹی،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی سمیت کئی بڑے انسٹی ٹیوٹ اور ادارے ہیں جہاں اتر پردیش،بہار،اترا کھنڈ،مغربی بنگال،ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر سمیت دیگر ریاستوں کی ہزاروں طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ان طالبات کا روز مرہ سفر ڈی ٹی سی کی بسوں میں ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وہ طالبات اور خواتین جو پڑوسی ریاستوں سے نوکری کرنے انڈر اسٹیٹ بسوں کے ذریعہ دہلی آتی ہیں اور پھر ڈی ٹی سی بسوں میں سفر کرتی ہیں۔فی الحال ڈی ٹی سی میں مفت بس سفر کا ایسی بھی خواتین اٹھا رہی ہیں جو اپنے رشتے داروں سے ملنے یا پھر گھومنے دہلی آ تی ہیں،وہ بھی مفت سفر سے محروم رہیں گی۔ڈی ٹی سی بسوں میں مفت بس سفر بند ہونے پر طالبات او ر خواتین کا ہزاروں روپے کا خرچہ بڑھ جائے گا،جس کی وجہ سے ان کا مہینے کا بجٹ بگڑ جائے گا۔
راجدھانی کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طالبات کا کہنا ہے کہ دہلی سرکار کو ان کے کالج آئی کارڈ،ہوسٹل کارڈ،کرایہ نامہ یا پھر یونیورسٹی کا بونافائڈ سرٹیفکیٹ بھی آدھار کارڈ کے زمرے میں تصدیق کی جائے۔اسی طرح نوکری پیشہ خواتین کا بھی کہنا ہے کہ ان کا سرکاری یا غیر سرکار دفتر کا کارڈ بھی آدھار کارڈ کے زمرے میں تصدیق کر ڈی ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت مہیا کرائی جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *