Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں 650 کروڑ کا میڈیکل گھوٹالہ،آپ اور بی جے پی کی ملی بھگت کا نتیجہ

ریکھا سرکار میں صحت کے شعبے میں گہری بیٹھی بدعنوانی کو بے نقاب کرتا ہے

نئی دہلی، 9 جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے منگل کو کہا کہ 650 کروڑ کے بڑے میڈیکل گھوٹالہ ،جس کے بار ے میں دہلی کے انسداد بدعنوانی بیورو کی طرف سے ادویات اور طبی آلات کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے بارے میں ایف آئی آر کے اندراج ہو نے کے بعد راجدھانی کے صحت عامہ کے نظا م کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں خریداری سے متعلق یہ تازہ ترین اسکینڈل عام آدمی پارٹی کی سرکار کی بدعنوانی کو بے نقاب کرتا ہے، جہاں صحت عامہ کے فنڈز کو ضائع کیا گیا، یہاں تک کہ بی جے پی سرکار جھوٹی یقین دہانیوں کے ساتھ عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ریاستی صدر دیویندر یادو نے کہا کہ جب سے عام آدمی پارٹی کی سرکار نے کانگریس سرکارکی طرف سے منظم طریقے سے چلائی جانے والی ڈسپنسریوں کو ’محلہ کلینک‘سے بدل دیا ہے تب سے دہلی کی طبی خدما ت اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی سرکار اور موجودہ بی جے پی انتظامیہ دونوں کے دور میں دہلی کے سرکاری ہسپتال بدعنوان وزیروں، اہلکاروں اور ڈاکٹروں کی طرف سے رشوت خوری کے راستے بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن ہاسپٹل بلاک کی توسیع میں مالی غبن اور بڑے پیمانے پر لاگت میں اضافے کے باوجود، عام آدمی پارٹی کے وزراءکے خلاف کارر وائی کرنے کے بجائے، بی جے پی سرکارکی خاموشی ٹیکس دہندگان کے پیسے کو لوٹنے میں ملی بھگت کا ثبوت ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *