
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے او زون میں واقع کالونیوں کے بارے میں اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی
ہائیکورٹ کی آبزرویشنس لے کر ’او-زون‘ علاقے میں نصب نوٹس بورڈز کی زبان بدلیںافسر
تاکہ وہاں بسی کالونیوں کے مکینوں میں خوف و ہراس کو روکا جا سکے ،زیر اعلیٰ کی ڈی ڈی کو ہدایت
نئی دہلی، 9 جون(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو دہلی سکریٹریٹ میں او -زون کے علاقے میں واقع کالونیوں پر بات چیت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ ان کالونیوں میں موجودہ (پرانی) تعمیرات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں ڈی ڈی اے کو منظوری دے دی ہے۔
میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں شمال مشرقی دہلی کے ایم پی منوج تیواری، جنوبی دہلی کے ایم پی را م ویر سنگھ بدھوڑی، یمناپر ڈیولپمنٹ ایریا بورڈ کے چیئرمین اور ایم ایل اے اروندر سنگھ لولی، دہلی سرکار کے چیف سکریٹری راجیو ورما، دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سنجیو کھیروار اور ڈی ڈی اے اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران شامل تھے۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ کو جانکاری دی گئی کہ او-زون کے علاقے میں تقریباً 91 غیر مجاز کالونیاں اور ایک درجن پر انے گاو ¿ں ہیں جن کی آبادی تقریباً 15 لاکھ ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ انتظامیہ کی جا نب سے لگائے گئے نوٹس بورڈز کی وجہ سے مکین خوفزدہ ہیں، جبکہ عوامی نمائندوں نے ہائی کورٹ کے احکاما ت اور سرکار ی ریکا رڈ کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان کالونیوں میں موجودہ (پرانی )تعمیرات کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ احکامات خاص طور پر نئی یا جاری تعمیرات کو مسمار کرنے سے متعلق ہیں۔
عوامی نمائندوں نے او زون کالونیوں میں انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے نوٹس بورڈز کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ان پر آویزاں پیغام عوام میں الجھن کا باعث ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان علاقوں میں سرگرم بعض عناصر مکینوں کو ڈرا رہے ہیں اور ساتھ ہی اس آڑ میں اپنی غیر قانونی تعمیرات بھی کر ر ہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمنا کے سیلابی میدانوں کو غیر قانونی تعمیرات سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ نمائندوں نے یہ بھی اظہار کیا کہ انہیں او -زون کے اندر نئی تعمیرات پر مکمل پابندی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
عوامی نمائندوں کے ذریعہ جانکاری مہیا کرانے پرمیٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ڈی ڈی اے کے سینئر افسروں سے اس معاملے پر وضا حت طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہائی کورٹ نے موجودہ ڈھانچوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن عدالت نے جاری تعمیرات سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چونکہ عدالت نے اس موقف سے ڈی ڈی اے کو آگاہ کیا ہے، اس لئے اتھارٹی کو اس کے مطابق تعمیل کو یقینی بنانا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ وہ جلد ہی اس مسئلے پر مرکزی وزیر برائے ہاو ¿سنگ اور شہری امور منوہر لال کھٹر سے عوامی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں گی۔ انہوں نے ڈی ڈی اے افسروں سے کہا کہ وہ ہائیکورٹ کی آبزرویشنس لے کر ’او-زون‘ علاقے میں نصب نوٹس بورڈز کی زبان بدلیں تاکہ وہاں بسی کالونیوں کے مکینوں میں خوف و ہراس کو روکا جا سکے۔
No Comments: