Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عام آدمی پارٹی سرکار نے دہلی میں 500ترنگے لگائے تھے

بی جے پی سرکار نے انہیں ہٹا دیاہے :آپ لیڈروں کا الزام

نئی دہلی، 9جون(میرا وطن نیوز )
دہلی میں 500مقامات پر نصب کیے گئے ترنگوں کو ہٹائے جانے پر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکار پر حملہ بولا ہے۔آپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج سمیت کئی لیڈروں نے بی جے پی سرکارکے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75سال مکمل ہونے پر اروند کجریوال سرکار نے حب الوطنی کی علامت کے طور پر دراجدھانی کے مختلف مقامات پر 150فٹ بلند ترنگے نصب کیے تھے، لیکن اب یہ جھنڈے کہیں نظر نہیں آ رہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مادر تنظیم آر ایس ایس نے آزادی کے بعد 50برس تک اپنے ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم نہیں لہرایا تھا اور اب دہلی میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد تمام ترنگے ہٹوا دیے گئے ہیں۔انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے دیکھا کہ مختلف مقامات سے ترنگا جھنڈا ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسی بی جے پی کی سرکار ہے جس کی مادر تنظیم آر ایس ایس نے آزادی کے وقت بھارت کے ترنگے کی ہمیشہ مخالفت کی تھی۔
ادھر پارٹی کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے کہا کہ سال 2021-22میں اروند کجریوال سرکار نے دہلی بھر میں قومی پرچم نصب کروائے تھے، جنہیں دیکھ کر ہر ہندوستانی فخر محسوس کرتا تھا۔ بی جے پی سرکارنے ان تمام ترنگوں کو پوری دہلی سے ہٹوا دیا ہے۔ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔وہیں پارٹی کی قومی چیف ترجمان پریانکا ککڑ نے کہا کہ بی جے پی ملک دشمن عناصر کی جماعت ہے اور ترنگے سے نفرت اس کے ڈی این اے میں شامل ہے۔ آر ایس ایس نے اپنے ہیڈکوارٹر پر 52سال تک ترنگا نہیں لہرایا اور آج دہلی میں نصب ترنگے بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *