Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کے قدیم دیہاتوں اور 92 کالونیوں سے ہٹایا جائے ’او-زون‘

ایم پی منوج تیواری اور رام ویر سنگھ بدھوڑی کی ایل جی سے ملاقات

دونوں ممبران پارلیمنٹ نے ایل جی کو تمام حقائق سے کرایا رو برو
او زون لگانے کی وجہ سے 15لاکھ لوگوں میں بڑھ رہی بے چینی
28جنوری 2013کے او زون ہٹانے کے نوٹیفیکیشن کو ہی جاری کردیاجائے
پانچ اسمبلی حلقوں میں بدر پور اور اوکھلا اسمبلی حلقے کی کالونیاں او زون میںشامل ہیں

نئی دہلی، 8 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی کے درجنوں قدیم دیہاتوں اور 92 کالونیوں سے ‘او-زون’ ہٹانے کی مانگ کو لے کرپیر کو ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری اور رام ویر سنگھ بدھوڑی نے ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہ ان گاو ¿ں اور کالونیوں میں رہنے والے 15 لاکھ لوگوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ دونوں ارکان پارلیمنٹ نے ایل جی کو اس معاملے سے متعلق تمام حقائق سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ پانچ اسمبلی حلقوں کی ان تمام کالونیوں کو او زون میں ڈال دیا گیا ہے جن میں بدر پور اور اوکھلا اسمبلی حلقے کی متعدد کالونیاں شامل ہیں ۔
ایل جی کو دیے گئے خط میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ ان قدیم دیہاتوں اور کالونیوں کو 24 مارچ 2008 کو ہی مستقل کردیا گیا تھا۔ اس وقت یہ علاقے ‘او زون’ کے بجائے ‘ایف زون’ کے تحت آتے تھے۔ 10 اگست 2010 کو، ان علاقوں کو یمنا کے ‘او-زون’ میں دوبارہ درجہ بندی کر دیا گیا ۔ جب رہائشیوں نے اس اقدام پر احتجاج کیا تو ڈی ڈی اے نے 28 ستمبر 2013 کو ایک مسودہ نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں انہیں ‘O-Zone’ سے ہٹانے کی تجویز پیش کی گئی۔ تاہم، نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے ایک این جی او کی درخواست کے بعد اس عمل کو روک دیا۔
ممبران پارلیمنٹ نے ایل جی کو بتایا کہ اگرچہ این جی او کی عرضی 13 جنوری 2015 کو نمٹا دی گئی تھی، لیکن ان گاو ¿ں اور کالونیوں کے بارے میں فیصلہ لٹکا ہوا ہے۔ اس وقت کے ایل جی نے ان کالونیوں کو ‘O-Zone’ میں رکھنے کے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا اور ڈی ڈی اے کے اس وقت کے وائس چیئر مین نے تسلیم کیا تھا کہ گاو ¿ں کی بستیوں کی زمین کا استعمال رہائشی ہے۔ اس کے باوجود، ‘او-زون’ میں مکانات کو مسمار کرنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے، اور مسمار کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔
ایل جی کو بتایا گیا کہ دہلی پولیس کی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کالونیاں دریائے یمنا سے کافی فا صلے پر واقع ہیں، اور مرکزی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ایک ماہر کمیٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان کا دریا کے بہاو ¿ یا پانی کے معیار پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا ہے۔
منوج تیواری اور بدھوڑی نے ایل جی سے اپیل کی ہے کہ چونکہ ان کالونیوں کو 24مارچ 2008کو مستقل کیا جاچکا ہے اور اب این جی ٹی میں کوئی معاملہ زیر التوا نہیں ہے تو او -زون ہٹانے کے 28 ستمبر 2013 کے نوٹیفکیشن کو ہی جاری کردیا جائے تاکہ ان کالونیوں کے 15 لاکھ لوگوں کو رحت مل سکے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *