Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ماحولیاتی تحفظ کو عوامی تحریک بنانے کا مطالبہ:جمال صدیقی

قومی صدرنے ایک’ پیڑ ماں کے نام‘ مہم کا آغاز کیا، ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد

نئی دہلی، 5 جون(میرا وطن نیوز)
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے ملک کے شہریو ں سے ماحولیاتی تحفظ کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اب محض ایک آپشن نہیں رہا بلکہ انسانی بقا کی ضرورت بن گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی، موسمیاتی تبد یلی ، آبی ذرائع کی کمی، اور جنگلات کی کٹائی جیسے مسائل پوری دنیا کے لیے سنگین چیلنجز ہیں۔ ان چیلنجوں کا تبھی حل ممکن ہے جب معاشرے کا ہر طبقہ ماحولیات کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور تحفظ کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
قومی صدر جمال صدیقی کی قیادت میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف پروگرا مز کا انعقاد کیا گیا۔ انہوںنے اتر پردیش کے امبیڈکر نگر کے کیچھوچہ شریف میں حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کی درگاہ پر درخت لگا کر ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مورچہ کے علا قا ئی نمائندے محمد نعیم سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ماو ¿ں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کے عہد کے طور پر کم از کم ایک پودا ضرور لگا ئیں ۔ ایک’ پیڑ ماں کے نام‘ مہم صرف درخت لگانے کی مہم نہیں ہے بلکہ ماں، فطرت اور آنے والی نسلوں کے تئیں ہماری ذمہ داری کی علامت ہے۔
اس موقع پر جمال صدیقی نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت میں فطرت کا احترام کیا جاتا ہے۔ درخت، پانی ، زمین، اور جاندار ہماری زندگی کی بنیاد بناتے ہیں۔ ان کے تحفظ کے بغیر پائیدار ترقی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، پانی کے تحفظ کو فروغ دیں، پلاسٹک کے استعمال کو کم کریں اور صفائی کا شعور رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ماحولیاتی تحفظ، صاف توانائی، پانی کے تحفظ اور سبز ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اہم مہمات چلائی جا رہی ہیں۔ عوامی شرکت کے ذریعے ان کوششوں کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔
جمال صدیقی نے کہا کہ ماحولیات کا عالمی دن ہمیں یہ عہد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم فطرت کے تحفظ اور پرورش کے لیے اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کریں گے۔ صاف ستھرے، ہرے بھرے اور صحت مند ہندوستان کی تعمیر ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
بی جے پی اقلیتی مورچہ کے نیشنل کو -میڈ یا انچارج فیصل ممتاز نے بتایا کہ مورچہ نے مقامی بی جے پی لیڈروں اور عام لوگوں کے ساتھ مل کر مساجد، مدرسوں، اسکولوں، پارکوں، قبرستانوں، سڑکوں اور عوا می مقامات پر شجرکاری کے پروگرا موں کا اہتمام کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک پیڑماں کے نام‘ مہم کے تحت، ملک بھر میں مورچہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی ماو ¿ں کے اعزاز میں درخت لگائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *