کانگر یس کی ساتوں لوک سبھا حلقوں اور 14 اضلاع کےلئے مبصرین کی تقرریاں تحلیل
70 اسمبلی حلقوں کےلئے مقرر مبصرین پہلے کی طرح کام کرتے رہیں گے : انل بھادواج

نئی دہلی، 5 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی ہدایات کے تحت ڈی پی سی سی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین انل بھاردواج نے اعلان کیا کہ فی الحال تنظیم کے کامو ں اور کام کاج کی نگرانی کرنے والے تمام مبصرین کی تقرری سات لوک سبھا حلقوں اور 14 ضلعوں کے حلقوں کے ساتھ منقطع ہے۔
اس موقع پر انل بھاردواج نے کہا کہ تمام 70 اسمبلی حلقوں کے لیے مقرر کردہ مبصرین پہلے کی طرح کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے پچھلے دنوں تقرر تمام ریاستی نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کے درمیان ذمے داریاں تقسیم کردی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سبھی عہدیدار اپنی ذمے داری ایمانداری سے نبھائیں گے ۔
No Comments: