
نئی دہلی،4جون (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے دہلی کے مالویہ نگر میں واقع ایک ہوٹل میں پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک حادثے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس حادثے میی 21 افراد کی ہلاکت پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر سلیم انجینئرنے کہا کہ میں متاثرہ خاندانوں کے افرا د سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ افراد کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہوں۔
نائب امیر نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد اور ان کے نفاذ میں سنگین کوتاہیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں بنیادی فائر سیفٹی انتظا مات کا فقدان تھا اور مہمانوں کو مقررہ گنجائش سے کہیں زیادہ کمروں میں ٹھہرایا جا رہا تھا، جو حفاظتی انتظامات اور ضوابط کی سخت خلاف ورزی ہے۔
No Comments: