
نئی دہلی، یکم جون(میرا وطن نیوز )
ساکیت عمارت کے انہدام کے سلسلے میں بی جے پی کے زیر اقتدار دہلی میونسپل کارپوریشن کے ساﺅتھ زون کے ڈی سی راکیش کمار کی جانب سے شدید لاپرواہی کے انکشاف کے بعد عام آدمی پارٹی نے پیر کو ڈی سی کے دفتر کا گھیراو ¿ کیا۔ ایم سی ڈی کے شریک انچارج پروین کمار کی قیادت میںاحتجاج میں زون کے تمام پارٹی کونسلروں کی شرکت دیکھی گئی، جنہوں نے ڈی سی سے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔ تاہم ڈپٹی کمشنر وضاحت دینے کے بجائے دفتر سے فرار ہوگئے۔
ایم سی ڈی افسروں کے اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کے خلاف آپ کونسلروں نے ان کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور ساو ¿تھ زون کے دفتر کے مرکزی دروازے پر تالے لگا کر اپنا احتجاج درج کرایا۔ ا س موقع پر کونسلر راجیو چودھری، کرشنا جاکھڑ، پنکی نریش تیاگی، راج بالا ٹوکس، ارون ناوریا، گیتا کمار ی ، ریکھا مہیندر چودھری، رام سوروپ کنوجیا، آشو کماری، بھگویر پہلوان کے علاوہ پارٹی کے دیگر کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پرریاستی صدر سوربھ بھاردواج،ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ ،ا یم سی ڈی کے شریک انچارج نے اعلان کیا کہ آپ کے تمام کونسلر ساکیت عمارت کے گرنے اور ساو ¿ تھ زون کے اندر جاری غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق شکایات درج کرنے ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی سرکار، دہلی سرکار، بی جے پی کے میئر، اسٹینڈنگ کمیٹی چیرپرسن اور زو ن میں اہم عہدوں پر فائز بی جے پی لیڈر دہلی کو لوٹنے اور غیر قانونی تعمیرات کو سرپرستی فراہم کرنے کے لیے ملی بھگت کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی سرکار کو نہ تو لوگوں کی حفاظت کی، نہ ان کے گھروں کی اور نہ ہی ان کی جان کی پرواہ ہے۔ ہم ساکیت سانحہ میں قصوروار پائے جا نے والے تمام افسروں کے ساتھ ساتھ اس غیر قانونی تعمیر کو سرپرستی فراہم کرنے والے ڈپٹی کمشنر کی بھی فوری طور پر معطلی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
No Comments: