
نئی دہلی،یکم جون (میرا وطن نیوز )
تاریخی اینگلو عربک سینئر سیکنڈری اسکول، اجمیری گیٹ میں تعلیمی معیار، امتحانی نتائج اور انتظامی کارکرد گی کو بہتر بنانے کے لیے اسکول کے سابق طالب علم اور سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے دہلی ایجوکیشن سوسائٹی، اسکول مینجنگ کمیٹی، اسکول منیجر اور ہیڈ آف اسکول کو ایک تفصیلی میمورینڈم پیش کیا ہے۔
میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ آر ٹی آئی کے تحت حاصل شدہ معلومات اور اسکول کے امتحانی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادارے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کی کارکردگی میں اضافہ کرنے کے لیے فو ر ی اور مو ¿ثر اصلاحات کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر ریاضی، سائنس اور انگریزی جیسے مضامین میں طلبہ کی اوسط کارکردگی تشویشناک ہے جبکہ مختلف جماعتوں میں فیل اور کمپارٹمنٹ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد بھی قابلِ توجہ ہے۔
محمد شاہد گنگوہی نے اپنے میمورینڈم میں مطالبہ کیا ہے کہ اسکول میں ایک کل وقتی اسکول منیجر مقرر کیا جائے جو انتظامی امور، خالی آسامیوں کی نگرانی، تعلیمی منصوبوں کے نفاذ اور دہلی ایجوکیشن سوسائٹی و اسکول انتظامیہ کے درمیان مو ¿ثر رابطہ قائم کرنے کی ذمہ داری سنبھالے۔
میمورینڈم میں تعلیمی معیار اور نتائج کو بہتر بنانے کے لیے متعدد مستقل کمیٹیوں کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے جن میں اسکول اکیڈمک مانیٹرنگ کمیٹی، رزلٹ امپروومنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیٹی، سبجیکٹ پرفارمنس ریویو کمیٹی، ٹیچر ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی، اسٹوڈنٹ گائیڈنس اینڈ کاو ¿نسلنگ کمیٹی، پیر نٹ ٹیچر کوآرڈینیشن کمیٹی، انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل، ڈسپلن اینڈ اٹینڈنس مانیٹرنگ کمیٹی، انفراسٹرکچر اینڈ لرننگ ریسورسز کمیٹی اور اسکول ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹریٹجک پلاننگ کمیٹی شامل ہیں۔
محمد شاہد گنگوہی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ منظور شدہ پوسٹ فکسیشن لسٹ کے مطابق تمام تدریسی اور غیر تد ریسی خالی آسامیوں کو فوری طور پر پ ±ر کیا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو اور موجودہ اساتذہ پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔میمورینڈم میں سابق طلبہ کو ادارے کی ترقی میں شامل کرنے کے لیے المنائی ایڈوائز ری اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے، جو طلبہ کو تعلیمی رہنمائی، کیریئر کونسلنگ اور وظائف کے حصول میں معاونت فراہم کر سکے۔
مزید برآں پانچ سالہ تعلیمی ترقیاتی منصوبہ، ڈیجیٹل تعلیم کا فروغ، اسمارٹ کلاس رومز کا قیام، لائبریری اور لیبارٹریوں کی جدید کاری اور طلبہ و اساتذہ کے لیے سالانہ تعلیمی ایوارڈز متعارف کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔محمد شاہد گنگوہی نے کہا کہ اینگلو عربک سینئر سیکنڈری اسکول دہلی کا ایک تاریخی تعلیمی ادارہ ہے اور اس کی تعلیمی ساکھ کو بحال کرنا دہلی ایجوکیشن سوسائٹی، اسکول مینجنگ کمیٹی، اسکول منیجر اور ہیڈ آ ف اسکول کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام طلبہ کے بہترین مفاد میں ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے ضروری اقدامات کریں گے۔
No Comments: