Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میئر نے کیاسٹی ایس پی زون آفس میں جدید لفٹ کا افتتاح عام لوگوں ،بزرگ ، معذور افراد اور عملے کو بھی سہولت ملے گی

نئی دہلی ،30مئی (میرا وطن نیوز )
میئر پرویش واہی نے سٹی ایس پی زون آفس میں ایک نئی تعمیر شدہ جدید لفٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی کونسلر سمن کمار گپتا اور سٹی ایس پی زون کی ڈپٹی کمشنر کنیکا کے علاوہ کارپوریشن کے سینئر افسران اور ملازمین موجود تھے۔
اس موقع پر میئر پرویش واہی نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن شہریوں کو بہتر اور زیادہ قابل رسائی خد ما ت فراہم کرنے کے لیے اپنے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل مضبوط کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی لفٹ کے آپریشنل ہونے سے نہ صرف عام لوگوں کو بلکہ بزرگ شہریوں، معذور افراد اور عملے کو بھی سہولت ملے گی۔ مقامی کونسلر سمن کمار گپتا نے کہا کہ اس سے دفتر آنے والے علاقے کے شہریوں کی نقل و حرکت میں کافی آسانی ہوگی ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *