Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ ایلومنائی اسلم انصاری کا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال

قبرستان جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

ایلومنائی جامعہ سمیت سیاسی ،سماجی اور ملی رہنماﺅں کا اظہار تعزیت

نئی دہلی ،30مئی (میرا وطن نیوز )
معروف سماجی کارکن بزنس مین جامعہ ایلومنائی اسلم انصاری کا تقریباً58سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔گزشتہ روز طبعیت خراب ہو جا نے پر ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔انہوں نے علاج کے دوران ہی اسپتال میں ہی آخر می سانس لی ۔ان کی نماز جنازہ جامع مسجد جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بعد نماز جمعہ پڑھائی گئی اور انہیں بڑی تعداد میں سو مگواروں کی موجودگی میں پرانے جامعہ قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔امرحوم کی تدفین کے موقع پرجامعہ برادری کے ساتھ سماجی ،سیاسی اورملی رہنماﺅں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
واضح رہے کہ مرحوم اسلم انصاری نے اپنی اعلیٰ تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہی حاصل کی تھی ۔انہوں نے ڈپلومہ ان سول انجینئرنگ اور بی ای کیا تھا ۔ڈپلومہ اور بی ای کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد مرحوم کنسٹرکشن کے میدان میں کام کرنے لگے تھے ۔جامعہ برادری میں بے حد مقبول تاجر اسلم انصاری کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔مرحوم نہایت ہی خوش مزاج ،ملن سار ،نیک دل انسان تھے اور ہمیشہ دوستوں کے درمیان رہ کر فلاحی کاموں ،خاص کر تعلیمی شعبے میںلوگو ں کو تعاو ن کرنے میں سر گر م رہتے تھے ۔
مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے والوں میں سابق کونسلر انجینئر جمال الدین ،جامعہ یوتھ فیڈ ریشن کے صدر وصال مہدی ،عدنان آرز ،رضی ءالاسلام ،شفیق الرحمن ،آصف چودھری ،خورشید انور بابا ،واسق عامر ،ونے پی ڈبلیو ڈی ،مسٹر راوت،اکرم ،شبر عابدی ،قمر الحسن بیگ ،شعیب مقصود ،فرقان انصا ر ی سمیت بڑی تعداد میں ایلومنائی شامل ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *