Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر صحت نے ایل این جے پی اسپتال کے وارڈوں کا معائنہ کیا

نئی دہلی، 26 مئی (میرا وطن نیوز)
وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے منگل کو لوک نائک جے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال کا دورہ کیا اور گرمی کی لہر کے علاج کے لئے خصوصی وارڈوں اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر پو سٹ میں کہا کہ گرمی کی لہر کی روشنی میں اسپتالوں میں مریضوں کے لیے معیاری علاج، مناسب بستر، کولنگ سسٹم، ادویات اور طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر پنکج سنگھ نے کہا کہ سرکارکسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو صحت کی فوری اور موثر خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوںنے کہا کہ تمام اسپتالوں کو تمام ضرور ی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ضروری خدمات بشمول کیو آر ایس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اگر کسی مریض کو ہنگامی دیکھ بھال کی ضرورت ہو تو تمام ضروری خدمات بشمول بستر اور ماہر ڈاکٹر دستیاب ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ گرمی کی وجہ سے غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *