Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اردو اکادمی دہلی کے ’ سمر کیمپ‘ میں محفل غزل اور داستان گوئی کی دلکش پیشکش

نئی دہلی،24 مئی (میرا وطن نیوز )
اردو اکادمی، دہلی کے زیر اہتمام اور محکمہ فن، ثقافت و السنہ، دہلی سرکار کے خصوصی تعاون سے 14 مئی تا 2 جون جاری ’سمر کیمپ‘ میں چوتھی سے بارہویں جماعت تک کے تقریباً 230 طلبا سرگرمِ عمل ہیں۔ ا س بامقصد پروگرام کے انعقاد میں دہلی سرکار، بالخصوص اکادمی کے چیئرمین اور وزیر برائے فن، ثقا فت و السنہ کپل مشرا کے تعاون اور سرپرستی کو نمایاں اہمیت حاصل ہے۔
سمر کیمپ کا مقصد نئی نسل میں اردو زبان و ادب سے دلچسپی پیدا کرنا، ان کی تخلیقی و فنی صلاحیتوں کو فروغ د ینا اور انہیں مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ کیمپ میں خطاطی، غزل گائیکی، پینٹنگ ، داستان گوئی، شخصیت سازی اور اردو زبان دانی جیسے مختلف موضوعات شامل ہیں، جن میں ماہر اسا تذ ہ طلبا کو عملی و نظری تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ طلبا کو جونیئر اور سینئر زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ان کی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں نکھارا جا سکے۔
طلبا اور والدین کی دلچسپی کے پیشِ نظر آج ایک خصوصی محفلِ غزل کا انعقاد کیا گیا، جس میں دہلی گھرا نے کے معروف غزل گلوکار جناب غلام صابر نے اپنے فن کا دلکش مظاہرہ پیش کیا اور طلبا کی فرمائش پر مقبول غزلیں سنائیں۔ اس کے بعد داستان گو تسنیم اور آستھا نے ’آدھا آدھا‘ اور ’جنت کی سیر‘ کے عنو ان سے دلچسپ داستانیں پیش کیں، جنھیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ بعد ازاں سمر کیمپ میں داستا ن گوئی سیکھنے والے چند طلبا نے بھی مختصر داستانیں پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر طلبا اور والدین نے اردو اکادمی، دہلی کی اس کاوش کو نہایت مفید اور حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام بچوں کی ذہنی و تخلیقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سمر کیمپ میں شریک طلبا نہ صرف اردو زبان و ادب سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں بلکہ فنون لطیفہ، اظہارِ خیال اور سماجی اقدار سے بھی عملی طور پر آشنا ہو رہے ہیں۔ اکادمی کی جانب سے تربیتی ماحول، نظم و ضبط اور بچوں کی سہولت کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے، جس کے باعث کیمپ میں طلبا کی دلچسپی روز بروز بڑھ رہی ہے۔
سمر کیمپ کو طلبا اور والدین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے طلبا کو ریفریشمنٹ اور ضروری تدریسی سامان مفت فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ اختتام پر شرکا میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *