Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پی ایم کی اپیل کو نظر انداز کر ریکھا سرکار پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی سروس لینے جا رہی ہے

سرکار کا پی ڈبلیو ڈی محکمہ پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی سروس کےلئے ٹینڈر جاری کر رہا ہے :جھا

نئی دہلی، 24مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور براڑی کے ایم ایل اے اسمبلی سنجیو جھا نے اگلے چھ ماہ تک پٹرول اور ڈیز ل گاڑیاں نہ خریدنے کے ریکھا گپتا سرکار کے فیصلے کی حقیقت پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اپیل کو نظرانداز کرتے ہوئے ریکھا گپتا سرکار پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی سروس لینے جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعلیٰ کہہ رہی ہیں کہ اگلے چھ ماہ تک سرکارپٹرول اور ڈیز ل کی گاڑیاں نہیں خریدے گی، جبکہ دوسری طرف محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی سر وس کے لیے ٹینڈر جاری کر رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ سرکار عوام کے سامنے صرف گرین پا لیٹکس کا دکھاوا کر رہی ہے، جبکہ اندرونِ خانہ پٹرول اور ڈیزل ماڈل پر انحصار بدستور جاری ہے۔
سنجیو جھا نے ایکس پر کہا کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کہہ رہی ہیں کہ مودی جی کی اپیل پر اگلے چھ ماہ تک دہلی سرکار کوئی پٹرول یا ڈیزل گاڑی نہیں خریدے گی۔ لیکن دوسری جانب پی ڈبلیو ڈی محکمہ اپنے ایگزیکٹو انجینئرز (جے سی ڈی2-)کے سائٹ انسپیکشن کے لیے پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گا ڑیوں کی سروس حاصل کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ عوام کے سامنے گرین پالیٹکس کا شور مچایا جا رہا ہے، لیکن اندرونِ خانہ وہی پرانے پٹرول اور ڈیزل ماڈل پر انحصار برقرار ہے۔سنجیو جھا نے سوال اٹھایا کہ اگر سرکار واقعی آلودگی اور ماحولیات کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو پھر سب سے پہلے اپنے تمام سرکاری محکموں میں الیکٹرک گاڑیوں کو لازمی کیوں نہیں قرار دیتی؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *