Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عیدالضحیٰ پر امن اور ہم آہنگی برقرار رکھی جائے، ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کریں:جمال صدیقی

ملک بھر میں مساجد، عیدگاہوں یا انتظامیہ کی طرف سے مقررہ مقا مات پر عید کی نماز ادا کی جائے

نئی دہلی ،24 مئی (میرا وطن نیوز)
بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے شہریوں خصوصاً مسلم کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ عید الاضحی کے موقع پر باہمی بھائی چارے، امن اور امن و امان کو برقرار رکھیں۔ انہو ں نے کہا کہ بقرعید ایثار و قربانی کا تہوار ہے۔ اس لیے سب کو چاہیے کہ اسے باہمی محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ منائیں۔ انہوںنے اپنے مسلمان بھائیوں سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی ممنوعہ جانور کی قربانی نہ کر یں، اور خاص طور پر گائے کی حفاظت کے لیے، جسے ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ یعنی ہمارے ہندو بھائی ماں کی حیثیت سے احترام کرتے ہیں۔ ہمارے ہندو بھائیوں کے مذہبی جذبات گائے سے گہر ے جڑے ہوئے ہیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے گائے کی قربانی نہیں کرنی چاہیے۔
اس موقع پرجمال صدیقی نے مسلم کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ مساجد، عیدگاہوں یا انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ مقا مات پر عید کی نماز ادا کریں، انہیں دو یا تین شفٹوں میں ترتیب دیں تاکہ نظم و ضبط برقرار ر ہے اور کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔ عوامی سڑکوں پر نماز پڑھنے سے عام لوگوں کو تکلیف ہو سکتی ہے۔ اس لیے امن و امان کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہر ایک کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ جمال صدیقی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر کسی مخصوص جگہ پر باہر نماز پڑھنا بالکل ضروری ہو جائے تو پہلے مقامی انتظا میہ سے اجازت لینی ہوگی۔ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے جار ی کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *