Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہرش وہار (گوکل پوری)میں 36 خاندانوں کو لمبے انتظار کے بعد بجلی کا کنکشن ملا

سرکار کا مقصد اسکیمیں بنانا نہیں بلکہ لوگوں کی حقیقی مسائل کو حل کرنا ہے:وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 24 مئی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہرش وہار (گوکل پوری) کے A-3 بلاک کے 36 خاندانوں سے ’مکھیہ منتر ی جن سیوا سدن‘ میں ملاقات کی۔ یہ تمام خاندان برسوں کے انتظار کے بعد پہلی بار بجلی کے کنکشن حا صل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے طویل عرصے سے زیر التوا مسئلے کے حل نے ان کی زندگیوں میں امید اور سہولت کے نئے جذبے کو جنم دیا ہے۔ تقریب میں شمال مشرقی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہرش وہار کے A-3 بلاک میں ان خاندانوں نے بجلی کے کنکشن حاصل کرنے کے لیے برسوں سے انتظار کیا تھا۔ آج ان کے چہروں پر نظر آنے والا اطمینان اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایک ذمہ دار انتظامیہ اور وقت کی پابندی لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے ۔ دہلی سرکار شہریوں کی شکایات کو دور کرنے کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے، اور اس بات کو یقینی بنانا کہ بنیادی سہولیات ہر ایک شہری تک پہنچیں سرکار کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی سماعت کے دوران علاقے کے مکینوں نے انہیں بتایا تھا کہ علاقے کے متعدد خاندان 2018 سے بجلی کے باقاعدہ کنکشن کے منتظر ہیں۔ معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے انہوں نے فو ر ی طور پر متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں اور تمام متعلقہ اداروں کو اس معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے قریبی رابطہ کاری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *