
ایم سی ڈی کی رسید میں بکرا منڈی لگانے کا ذکر نہیں ،دھمکی دے کر لی گئی منظوری
کارپوریشن افسروں کو ڈرا دھمکا کر رسید کٹوا کر غیر قانونی کو قانونی کرنے کا معاملہ ہے:امت گپتا
سماج دشمن عناصر اور مقامی ایم ایل اے آل محمد اقبال کے دباو ¿ میں نہرو ہل پارک1 لاکھ 7ہزار روپے لے کر 21 مئی سے 27 مئی کی مدت کےلئے کسی محمد اخلاق کی فرضی آر ڈبلیو اے کے نام الاٹ کیا گیا
ریکھا گپتا نے وفد کو یقین دلایا کہ مناسب کارروائی کی جائے گی،وزیر اعلیٰ کے حکم پر الاٹمنٹ رد
نئی دہلی، 23 مئی(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہدہلی گیٹ وارڈ کے ماتا سندری روڈ علاقے کے کچھ اقلیتی برادری سے منسلک سماج دشمن عناصر کے دباﺅ میں رام لیلا میدان واقع نہرو ہل پارک کو ایک فرضی آرڈبلیو اے کو الاٹ کئے جانے سے ملی جلی آبادی کے علاقے کے سبھی برادریوں کے قانون پسند شہریوں میں مایوسی ہے۔
ریاستی بی جے پی کے پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ 8مئی سے کچھ سمج دشمن عناصر نے پہلی بار رام لیلا میدان کے سامنے وا قع نہرو ہل پارک پر قبضہ کر وہاں بکرے باندھ کر عید کا بکرا منڈی قائم کی ۔دہلی میونسپل کارپوریشن کے اربن زون کے محکمہ باغبانی نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت دے کر پارک سے غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرانے کی کوشش کی، لیکن قبضہ برقرار رہا۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل اچانک یہ بات سامنے آئی کہ دہلی میونسپل کارپوریشن نے ممکنہ طور پر ان سماج دشمن عناصر اور مقامی ایم ایل اے آل محمد اقبال کے دباو ¿ میں نہرو ہل پارک1 لاکھ 7ہزار روپے لے کر 21 مئی سے 27 مئی کی مدت کے لیے کسی محمد اخلاق کی فرضی آر ڈبلیو اے کے نام الاٹ کردیا ہے ۔ جس کے بعد سے ماتا سندری روڈ،گاندھی مارکیٹ اور منٹو روڈ کے لوگوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ رسید میں کہیں بھی بکرا منڈی لگانے کا ذکر نہیں ہے،یہ واضح طور پر میونسپل کارپوریشن کے افسروںکو ڈرا دھمکا کر رسید کٹوا کر غیر قانونی سرگرمی کو قانونی شکل دینے کا معاملہ ہے۔
دہلی گیٹ وارڈ علاقے کے شہریوں کے ایک وفد نے ہفتے کو دہلی بی جے پی لیڈر امت گپتا کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے ملاقات کی اور نہرو ہل پارک میں لگے غیر قانونی بکرا بازار کو ایم سی ڈی الاٹ رسید کاٹ کرکے غیر قانونی بکرا بازار قبضے کو قانونی کئے جانے کو رد کرنے کی مانگ کی۔
اس تعلق سے امت گپتا نے کہا کہ، پچھلے 70 سالوں میںملی جلی آبادی والے اس علاقے کے اس نہرو ہل پارک میں کبھی بکرا بازار نہیں لگا اور آج جب دہلی سرکار نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ کسی بھی عوا می مقام پر بکروں کو ذبح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پارک کو اس طرح کے مقاصد کے لیے مختص کرنا غلط ہے۔ ہم نے وزیر اعلیٰ سے اسے رد کروانے کی مانگ کی ہے اور انہوں نے ہمیں مناسب کارروائی کرنے کو لے کر یقین دہانی کرائی ہے ۔
بی جے پی پردیش نے وزیر اعلیٰ سے وفد کی ملاقات کے بعد ایم سی ڈی کے سٹی ایس پی زون کے متعلقہ افسرکی طرف سے جاری لیٹر ریلیز کیا ہے جس میں نہرو ہل پارک کی منظوری کو فوری رد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس لیٹر کو مذکورہ آر ڈبلیو اے کے ممبر محمد اخلاق کو بھیجا گیا ہے اور اس کی کاپی ایس ایچ او آئی پی اسٹیٹ دہلی کے ساتھ ڈپٹی کمشنر سٹی ایس پی زون کو بھیجی گئی ہے ۔
No Comments: