Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سی بی ایس ای کی سہ لسانی پالیسی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر

سپریم کورٹ آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کرے گی

نئی دہلی، 22 مئی (میرا وطن نیوز)
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی نئی سہ لسانی پالیسی پالیسی کو چیلنج کرتے ہو ئے جمعہ کوسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کرے گی۔
اس موقع پرسینئر وکیل مکل روہتگی نے چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے پیش ہوتے ہو ئے کہا کہ سی بی ایس ای کی نئی سہ لسانی پالیسی کی پالیسی میں نویں جماعت سے دو اضافی زبانوں کا مطا لعہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان تین زبانوں میں سے دو ہندوستانی زبانوں کا مطالعہ ضرو ری ہے۔
وکیل روہتگی نے دلیل دی کہ اچانک نویں جماعت کے طلبا کو دو اضافی زبانیں پڑھنے کی ضرورت پڑ نے سے دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تیاری متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ طلباء کو دو زبانیں سیکھنے اور دسویں جماعت کے امتحانات دینے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ پالیسی یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔ درخواست طلباء، والدین اور اساتذہ نے دائر کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *