Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی ہائی کورٹ نے عمر خالد کو 3دن کی مشروط عبوری ضمانت دی

عدالت نے عمر خالد کو ایک لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی

یکم جون کو صبح 7 بجے رہائی اور 3 جون شام 5 بجے تک جیل میں خودسپردگی کا حکم

نئی دہلی، 22 مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو دہلی تشدد معاملہ کے ملزم عمر خالد کو تین دن کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس پرتیبھا سنگھ کی سربراہی والی بنچ نے عمر خالد کو یکم جون سے 3 جون تک عبوری ضمانت دینے کا حکم دیا۔
عدالت نے عمر خالد کی یکم جون کو صبح 7 بجے رہائی اور 3 جون شام 5 بجے تک جیل میں خودسپردگی کا حکم دیا۔ عدالت نے عمر خالد کو ایک لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کہا کہ عمر خالد اپنی عبو ری ضمانت کے دوران دہلی-این سی آر سے باہر سفر نہیں کریں گے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ عمر خالد اسپتال سے باہر نہیں جائیں گے اور اپنے ساتھ صرف ایک موبائل فون رکھیں گے۔
عمر خالد نے کڑکڑڈوما کورٹ کے 19 مئی کو عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ کڑکڑڈوما عدالت میں عمر خالد نے اپنے چچا کے انتقال کے بعد ان کے چہلم اور 2 جون کو اپنی والد ہ کی سرجری سے پہلے اور بعد میں ان کے ساتھ رہنے کے لیے 15 دن کے لیے عبوری ضمانت کی درخوا ست کی تھی۔ کڑکڑڈوما عدالت نے نوٹ کیا کہ عمر خالد کو پہلے عبوری ضمانت دی گئی تھی اور انہوں نے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے ہر بار عبوری ضمانت دی جائے ۔
کڑکڑڈوما کورٹ نے کہا کہ ان کے چچا کے چہلم میں شرکت اتنی ضروری نہیں ہے۔ اسے اپنے چچا کی موت کے وقت ہی عبوری ضمانت مانگنی چاہیے تھی۔ چچا کی موت کے اتنے عرصے بعد ضمانت مانگنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *