Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں تیزی سے بڑھتے جرائم ،مرکزی سرکار اعداد شمارکی ہیرا پھیری میں م صروف: بھاردواج

نئی دہلی، 21مئی (میرا وطن نیوز )
ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قتل کی 6وارداتوں نے سنسنی پھیلا دی ہے ۔ دہلی میں مسلسل بڑھتے جرائم کو لے کر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کی چار انجن والی سرکار پر حملہ بولا ہے۔ آپ کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی میں جرائم کی وارداتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، لیکن مرکزی سرکار صرف اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کرنے میں مصروف ہے۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے پولیس کے طریقہ ¿ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کے ماتحت دہلی پولیس پہلے تو مقدمات درج نہیں کرتی، اور دبا ¶ پڑنے پر اگر ایف آئی آر درج بھی کرتی ہے تو ہلکی دفعات لگا کر دولت مند اور بااثر لوگوں کو بچانے کی کوشش کرتی ہے، جبکہ غریب لوگوں کو حراست میں لے کر ہراساں کیا جاتا ہے۔
سوربھ بھاردواج نے ایکس پر کہا کہ دہلی میں جرائم میں زبردست اضافہ ہونے کے باوجود مرکزی سرکا رکی ترجیح جرائم کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کرنا بن چکی ہے۔ ایف آئی آر درج نہ کرنا، مجبوری میں کم سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنا، جانچ میں گڑبڑی کرکے امیر اور سیاسی طور پر بااثر ملزمان کو فائدہ پہنچانا، اور غریبوں کو حراست میں تشدد کا نشانہ بنانا، یہ سب مرکزی سرکار کے ماتحت دہلی پولیس کا معمول بن چکا ہے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *