
نئی دہلی ،21مئی (میرا وطن نیوز )
اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (ٹرمینل 3) پر مختلف ایجنسیوں اور متعلقہ عہدیداروں کے سا تھ جمعرات کوحج 2026 کی آمد کے مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔
تمام عہدیداروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ 2 جون سے شروع ہونے والی حج پروازوں اور واپس آنے والے عازمین کی ہموار، محفوظ اور منظم آمد کو یقینی بنائیں، تاکہ کسی بھی عازمین کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں ،حج کمیٹی کے ایکزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی ، ڈپٹی ایکزیکٹو آفسیر محسن علی اور حج کمیٹی اور دیگر مختلف ایجنسیوں کا عملہ موجود تھا ۔اس دوران اطمنان ظا ہر کیا گیا کہ تمام محکمے حج کو محفوظ، بغیر کسی رکاوٹ کے اور کامیاب بنانے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
No Comments: