Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی سے آخری پرواز کے ذریعے 396 عازمین حج روانہ

کل 54 پروازوں کے ذریعہ 21032 حجاج مکہ مکرمہ پہنچے

2 جون سے حجاج کی وطن واپسی پر استقبال کےلئے دہلی حج کمیٹی مکمل طور پر تیار: کوثر جہاں

نئی دہلی ،20 مئی(میرا وطن نیوز )
ملک بھر سے مقدس سفر حج کے لیے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ روانگی کے سلسلے میں، شمالی ہندو ستا ن کے سب سے بڑے حج امبارکیشن پوائنٹ، اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے ٹرمینل-3 سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر انتظام گزشتہ 18 اپریل سے جاری سعودی ایئرلائنز کی حج پروازوں کے سلسلے کی آخری پرواز نمبر SV-3155 کے ذریعے 396 عازمین حج کو مقدس شہر مکہ مکرمہ لے جانے والی 54ویں پرواز کی روانگی کے ساتھ ہی دہلی سے حج سفر کے لیے روانہ ہونے والے مجموعی طور پر 3213 دہلی کے اور دیگر ریاستوں کے 17821 حجاج کی روانگی کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
20 مئی کو شام 8 بج کر 10 منٹ پر حجاج کرام کو رخصت کرنے کے لیے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوا ئی اڈہ پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی، حج کمیٹی اور ڈائل کے عملے بھی موجود تھے۔اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج آخری حج پروازوں کی روانگی کے بعد اب حج کی تکمیل کے بعد 2 جون سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا، اور اس کی تیاری کے لیے 21 مئی کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سال ہندوستان سے مقدس حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونے والے مجموعی 175025 عازمین حج میں سے سرکاری انتظام کے تحت جانے والے 122025 حجاج میں، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتظام میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے 21032 عازمین حج نے مقدس حج سفر کے لیے پرواز کی۔اس سال دہلی سے مجموعی طور پر 54 پروازیں روانہ ہوئیں، جن میں 18 اپریل سے 4 مئی تک 31 پروازیں مقدس شہر مدینہ منورہ کے لیے جبکہ 6 مئی سے 20 مئی تک 23 پروازیں مقدس شہر مکہ مکرمہ کے لیے روانہ کی گئیں

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *