Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پنجاب میں سرکار کے حق میں زبر دست پرو انکمبنسی ہے

2027میں آپ اپنا پچھلا ریکارڈ توڑے گی :کجریوال

نئی دہلی/پنجاب، 20مئی(میرا وطن نیوز )
پنجاب کے دو روزہ دورے پر آئے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے اگلے سال ہو نے والے اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر پارٹی کی ریکارڈ کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھگونت مان سرکار کے حق میں زبردست پرو اِنکمبنسی ہے۔ ہمیں عوام کی حمایت پر پورا بھروسہ ہے اور عام آدمی پارٹی 2027میں اپنا پچھلا ریکارڈ بھی توڑ دے گی۔
اروند کجریوال نے کہا کہ لوگ مفت بجلی، کھیتوں تک نہری پانی، 10لاکھ روپے کے صحت بیمہ اور شاندا ر سڑکوں جیسے کاموں کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ ہر پنڈ میں کھیل کے میدان سمیت دیگر ترقیاتی کا م ہو رہے ہیں اور جلد ہی خواتین کو ایک ایک ہزار روپے بھی ملنے شروع ہو جائیں گے۔ اب اپوزیشن کے پاس وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو گالیاں دینے کے علاوہ کوئی مسئلہ باقی نہیں بچا ہے۔
میڈیا سے بات چیت میں اروند کجریوال نے کہا کہ میں پنجاب کے دو روزہ دورے پر آیا ہوں۔ اگلے دو دنوں میں بھگونت مان اور پنجاب کی سینئر قیادت کے ساتھ انتخابات کی تیاریوں کو لے کر کئی مرحلوں میں میٹنگیں ہوں گی۔ ہم اسمبلی انتخابات میں بہت اچھا مظاہرہ کریں گے، کیونکہ چار سال سرکار چلا نے کے بعد آج پورے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے تئیں بہت مثبت ماحول ہے۔ عام طور پر چار سال سرکار چلانے کے بعد سرکارکے خلاف اینٹی اِنکمبنسی ہوتی ہے، لیکن آج بھگونت سنگھ مان سرکار کے خلاف اینٹی اِنکمبنسی نہیں بلکہ پرو اِنکمبنسی ہے۔v

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *