Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سرکار کو لوگوں کی مشکلات کم کرنے کی ذمے داری نبھانی چاہئے :دیویندر یادو

مودی سرکار جنگ کو بہانہ بنا کر کے ملک کے عوام کی مشکلات کو بڑھا رہی ہے

نئی دہلی، 20 مئی(میرا وطن نیوز)
مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ریکارڈ توڑ بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی پرد یش کانگریس کمیٹی کے صدردیویندر یادو نے کہا کہ گزشتہ 12 سالوں میں خام تیل کی قیمتیں 50 ڈالر فی بیرل تک گرنے کے باوجود بی جے پی سرکارنے پیٹرول کی قیمتوں میں 3 فیصد اور 6 فیصد کا اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مکمل طور پر سرمایہ داروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے بنائی گئی پالیسی کے حصے کے طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔ دہلی قومی راجدھانی ہونے کی وجہ سے یہاں پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ کا براہ راست اور فوری اثر پڑ رہا ہے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ 2014 اور 2025 کے درمیان کسی بھی بڑی جنگوں سے پاک مدت اور جس کے دوران خام تیل کی اوسط قیمت $ 70 فی بیرل کے قریب تھی ۔بی جے پی سرکار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو 100 کے نشان کے قریب دھکیل دیا، یہ بوجھ براہ راست غریب عوام پر پڑا۔انہوں کہ سرکاری وزراءبشمول وزیر اعظم نریندر مودی نے خلیجی جنگ کو ڈھال کے طور پر ملک بھر میں اور دہلی میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سرکار کا بنیادی فرض عوام کی مشکلات کو دور کرنا ہے، وہیں مودی سرکار مہنگائی کو قابو سے باہر ہونے کی اجازت دے کر ان کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *