
نئی دہلی، 18مئی(میرا وطن نیوز )
گوا میں عام آدمی پارٹی کے معاون انچارج دیپک سنگلا کی گرفتاری پر بی جے پی کے خلاف حملہ کرتے ہوئے آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیپک سنگلا کو اس لیے گرفتار نہیں کیا گیا کہ انہوں نے کوئی غلط کام کیا ہے،بلکہ اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ بی جے پی کے خلاف کام کر رہے تھے اور انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ دیپک سنگلا بہادر انسان ہیں اور ملک کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اروند کجریوال نے سنجیو اروڑا کے حوالے سے کہا کہ سنجیو اروڑا بہت بہادر اور محب وطن انسان ہیں اور پورے پنجاب کو ان پر فخر ہے
آپ کی گوا انچارج اور دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آتشی نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں نیٹ کا پرچہ لیک ہو رہا ہے، پٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتیں روزانہ بڑھ رہی ہیں اور روپیہ ڈالر کے مقا بلے میں مسلسل گرتا جا رہا ہے، لیکن مودی جی کو صرف ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈروں پر جھو ٹے مقدمات لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز ای ڈی نے ’آپ‘لیڈر دیپک سنگلا کو گرفتار کیا کیونکہ وہ گوا میں بی جے پی کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مضبوط تنظیم تیار کر رہے تھے۔
آپ کے سینئر لیڈر اور پنجاب انچارج منیش سسودیا نے ایکس پر کہا کہ ای ڈی، سی بی آئی اور الیکشن کمیشن جیسی اداروں کو اپنے ذاتی غنڈوں کی طرح استعمال کرکے مودی جی اپوزیشن لیڈروں کو انتخابا ت جیتنے سے روک سکتے ہیں، لیکن ملک کی معیشت اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کو نہیں سنبھال سکتے ۔ سوربھ بھاردواج نے ایکس پر کہا کہ پیر کے روز عام آدمی پارٹی کے گوا سہ انچارج دیپک سنگلا کے گھر پر ای ڈی نے دہلی اور گوا میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی، سی بی آئی، اے سی بی وغیرہ کے ذریعہ آپ کے لیڈروں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔
No Comments: