Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

روز گار ،تعلیم اور سماجی انصاف کے مسائل پر سڑکوں پر اترنے کا وقت آگیا ہے :سنجے سنگھ

ملک میںنفرت کی سیاست کے سہارے عوام کے بنیادی مدعوں سے بھٹکایا جا رہا ہے

نئی دہلی /لکھن ¶/غازی آباد،18مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے اتر پردیش انچارج اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی قیادت میں جاری روزگار دو،سما جی انصاف دو پدیاترا کے پانچویں مرحلے کے تیسرے دن پیر کو غازی آباد میں زبردست جوش، جذ بے اور عوامی ولولے کے ساتھ آگے بڑھی۔ حق اور سماجی انصاف کی اس لڑائی میں عوام کے جم غفیر اور کارکنوں کے جوش و خروش نے صاف اشارہ دیا کہ اب عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ شدید گرمی کے باوجود پدیاترا جہاں جہاں سے گزری وہاں بچوں، خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں نے سنجے سنگھ کا پھولوں کی بارش، گلپوشی اور زبردست استقبال کیا۔ مقامی شہریوں، مزدوروں، طلبہ، تاجروں اور ریڑھی پٹری والو ں نے سنجے سنگھ کو روک کر اپنی مشکلات بیان کیں اور روزگار، تعلیم، مہنگائی اور سماجی انصاف جیسے مسا ئل پر گفتگو کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ ملک میں لاکھوں سرکاری اسکول بند ہو چکے ہیں اور صرف اتر پردیش میں پچاس ہزار اسکول بند کر دیے گئے، لیکن کسی کا خون نہیں کھولتا۔ ان اسکولوں میں پڑھنے والے زیادہ تر بچے غریب، پسماندہ، دلت اور محروم خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ بستروں پر کتے بیٹھے ملتے ہیں اور موم بتی کی روشنی میں آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ نیٹ امتحان میں پرچہ لیک ہونے سے لاکھوں بچوں کا مستقبل تباہ ہو گیا لیکن اس پر بھی کوئی جوابدہی طے نہیں کی گئی۔ پٹرول، ڈیزل، گیس اور خوردنی تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، عوام مہنگائی سے پریشان ہیں لیکن اصل مسائل کے بجائے ہندو مسلم اور نفرت کی سیاست پیش کی جا رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *