Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی سائیکل سے دفتر پہنچے

نئی دہلی،14 مئی(میرا وطن نیوز)
ملک میں ایندھن کے تحفظ اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے کے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مود ی کے ذریعہ ملک کے لوگوں کو دیئے گئے پیغام کو آگے بڑھاتے ہوئے بی جے پی اقلیتی محاذ کے قومی صدر نے پٹرول اور ڈیزل کے محدود اور ذمہ دارانہ استعمال کی حمایت کرنے کا عزم کیا ہے۔ اس پہل کے تحت جمال صدیقی جمعرات کوصبح10:30بجے 36 مینا باغ دہلی واقع جپنی رہائش گاہ سے سائیکل سے بی جے پی کے مرکزی دفتر پہنچے ۔ اس قدم کا مقصد عام شہریوں کو توانائی کے تحفظ کی طرف ترغیب دینا اور ماحول دوست طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بچت نہ صرف ایک معاشی مسئلہ ہے بلکہ یہ ملک کی توانائی کے تحفظ اور صاف ستھرا ماحول کی جانب ایک اہم کوشش ہے۔ انہوں نے اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ اپنی روز مرہ کی زندگی میں جب ممکن ہو سائیکل، پیدل یا پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں اور توانائی کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں۔ نہوںنے کہا کہ تمام کارکنوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے پورے ملک میں سا ئیکل کے سفر پر کریں گے اور اپنے روزمرہ کے کاموں کے لیے سائیکل کا استعمال کریں گے۔
غور طلب ہے کہ قومی صدر جمال صدیقی اپنے سیکیورٹی اہلکار، اسسٹنٹ، اسسٹنٹ کے ساتھ 3 کارو ں میں جاتے تھے، اب سیکیورٹی اہلکار، اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ سبھی سائیکلوں پر ان کے ساتھ بی جے پی ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ جمال صدیقی نے کہا کہ یہ اقدام لوگوں تک توانائی کے تحفظ کا پیغام پہنچانے اور معا شرے میں مثبت بیداری پھیلانے کی کوشش ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *