
نئی دہلی،13مئی (میرا وطن نیوز )
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) کے امتحانات میں تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتو ں کا لوہا منواتے ہوئے طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول نمبر 2یمنا وہار کی طالبہ علما رضا نے بارہویں کلاس میں 90 فیصد نمبرات حاصل کر کے شا ند ار کامیابی درج کی ہے۔ علما نے انگریزی میں 89 ،فزکس ،81،کیمسٹری 93،بائیو لاجی 95،ہوم سائنس 78 اور فزیکل ایجوکیشن میں 93نمبر حاصل کئے ہیں ۔علما رضا کی اس کامیابی کو ان کی محنت، لگن اور اساتذہ کی صحیح رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی ان کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
اس موقع پر علما رضا نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کی دعاو ¿ں اور اساتذہ کی انتھک محنت کے سر با ند ھا۔علما نے خصوصی طور پر اپنی اس کامیابی کے لیے اپنے چاچا ڈاکٹر محمد ممتاز کی رہنمائی کو ہم بتا یا ۔ انہو ں نے ہر وقت مطالعے کے لیے ماحول فراہم کیا۔وہ ایمس میں آنکھوں کے اسپیشلسٹ ہیں ۔وا ضح ہو کہ علما کے والد ڈاکٹر یوسف رضا ایک سماجی کارکن ہیں اور اردو فاو ¿نڈیشن کے عنوان سے ایک این جی او چلاتے ہیں۔مختلف سماجی اور تعلیمی تنظیموں کے عہدیداروں سمیت اردو فاو ¿نڈیشن سے وابستہ شخصیات نے انہیں فون پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
No Comments: