Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سیلم پور اسمبلی حلقہ میں اب سیور لائن کی پریشانی کا فوری حل کیا جا رہا ہے

جہاں جہاں بھی سیور کی پریشانی ہے، وہاں مرحلہ وار نئی لائنیں ڈالی جائیں گی: چودھری زبیر احمد

نئی دہلی،13مئی ( میرا وطن نیوز )
سیلم پور اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے بدھ کو جعفر آباد کی گلی نمبر?21 اور22میں نئی سیور پائپ لائن ڈالنے کا باقاعدہ افتتاح مقامی ایم ایل اے چودھری زبیر احمد اور چوہان بانگر کی کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب میں مشہور سیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاوید، دہلی جل بورڈ کے اے ای رحمان، جے ای زید رئیس اور سپروائزر شیلیندر نرمل بھی خاص طور پر شریک رہے۔
واضح رہے کہ جعفر آباد کی یہ دونوں گلیاں انتہائی اہم ہیں ، کیونکہ یہ مرکزی سڑک سے جڑی ہوئی ہیں، جس کے باعث یہاں آمدورفت کا شدید دباو ¿ رہتا ہے۔ گلی نمبر 21 کے سامنے قبرستان ہونے کے سبب جنازوں کی آمدورفت بھی زیادہ رہتی ہے، اور سیور لائن جام ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ عوامی مطالبے پر چودھری زبیر احمد نے فوری طور پر نئی سیور لائن ڈالنے کا فیصلہ کیا اور آج کام کا آغاز کر دیا گیا۔
چودھری زبیر احمد نے بتایا کہ انشاءاللہ 10سے 12 دنوں کے اندر یہ کام مکمل ہو جائے گاجس کے بعد سیور اوور فلو کی دائمی پریشانی سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے اپنے دورِ اقتدار کا موازنہ کرتے ہو ئے کہا کہ جب وہ ایم ایل اے بنے تھے، تب روزانہ 60سے70 شکایات موصول ہوتی تھیں، مگر د ن رات کی محنت اور مسلسل کام کے سبب اب یہ شکایات گھٹ کر 8 سے 10تک رہ گئی ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ جہاں جہاں بھی سیور کی پریشانی ہے، وہاں مرحلہ وار نئی لائنیں ڈالی جائیں گی ۔کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے کہا کہ چوہان بانگر وارڈ میں مسلسل کام کی بدولت سیور اوور فلو کی شکایات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان کی کوشش ہے کہ چوہان بانگر کو ایک مثالی وارڈ بنایا جائے۔
اس اہم موقع پرسید ناصر جاوید، اختر قریشی، آفاق احمد، علیم الدین، عمران ملک، ضرار احمد، افسر خان، رضوان ادریسی، شاداب حسن، مسکان خان، راو ¿ نوید، عادل انصاری، عبدالجبار، کشن لال، کاشف خا ن ، ادریس قریشی، حاجی فرقان، محمد شکیل، محمد وسیم، الفیشہ انصاری، ثاقب خان، تقی بھائی،عمران الحق اور یونس ادریسی سمیت مقامی معززین اور بڑی تعداد میں سیاسی کارکنان موجود تھے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *