
نئی دہلی،13مئی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعظم نریندر مودی کی کال کا جواب دیتے ہوئے دہلی سرکار توانائی کے تحفظ کے مقصد کے لیے پر عز م ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تمام وزراء، افسران اور ملازمین ایندھن کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ یہ بات وزیر فن، ثقافت اور زبانیںکپل مشرا نے کہی۔ انہو ں نے بدھ کوپبلک ٹرانسپورٹ کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے سفر کے لیے دہلی میٹرو کا استعمال کیا۔
اپنے میٹرو سفر کے دوران، وزیر کپل مشرا نے راجدھانی کے رہائشیوں کے ساتھ بات چیت کی، توانائی کے تحفظ کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے ان لوگوں سے اپیل کی جو عام طور پر دفاتر اور کام کی جگہوں پر روزانہ سفر کے لیے پرا ئیویٹ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں اس کے بجائے بسوں اور میٹرو کو اختیار کریں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں کے قریب بازاروں اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے وقت پیدل چلیں یا سائیکل کریں۔
No Comments: