Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اے ای ای ڈی یو کی ورکنگ گروپ کی آئی آئی سی سی میں مشاورتی میٹنگ منعقد

تنظیم کے مستقبل کے لائحہ عمل، عبوری بجٹ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

نئی دہلی 12 مئی (میرا وطن نیوز)
الائنس فار اکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف دی انڈرپرولیجڈ (اے ای ای ڈی یو) کے ورکنگ گروپ کی ایک مشاورتی میٹنگ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (آئی آئی سی سی) منعقد ہوئی۔ جس میںڈا کٹر ایس فاروق، ابرار احمد (آئی اے ایس)، ڈاکٹر ظفر محمود، نوید حامد، نوید اکرا م ، عاکف احمد، ڈا کٹر شبانہ نظیر اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں تنظیم کے مستقبل کے لائحہ عمل، عبوری بجٹ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اے ای ای ڈی یو کے ذمے داروں نے تنظیم کے مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ گروپ اپنے اہداف کی سمت میں گامزن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جن عوام کے فلاحی کاموں کو لے کر پچھلی میٹنگوں میں تجاویز پیش کی گئی تھی ان پر تیزی سے کام جاری ہے ۔دوران میٹنگ شرکاءنے تنظیم کے ذریعہ معاشرے کے فروغ کو لے کر کئے جارہے کاموں کی ستائش کی ۔اس موقع پر شرکاءنے تنظیم کی سرگرمیوں کو مزید موثر اور وسیع بنانے کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔جن پر آگے کام کیا جائے اور معاشرہ مستفید ہوسکے

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *