
نئی دہلی، 11 مئی (میرا وطن نیوز)
دہلی کے میئر پرویش واہی نے پیر کو سول زون کے تحت بادلی علاقے کا تفصیلی معائنہ کیا تاکہ علاقے کے صفائی کے نظام اور شہری سہولیات کی زمینی حقیقت کا جائزہ لیا جا سکے۔ دورے کے دوران میئر نے شہریوں سے براہ راست بات چیت کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر موجود اعلیٰ حکام کو فوری حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
معائنہ کے دوران میئر نے بادلی علاقے میں وسیع پیمانے پر گندگی، سڑکوں پر ملبہ اور صفائی کے ناقص نظا م پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران اور ملازمین کی سرزنش کی اور واضح طور پر کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لاتعلقی برداشت نہیں کی جائے گی۔
صورتحال کی سنگینی کو دیکھ کر میئر خود جائے وقوعہ پر کھڑے ہوئے اور ایم سی ڈی کے ملازمین کو ملبہ ہٹانے اور صفائی کا کام ان کے سامنے شروع کرنے کے لیے کہا۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے کچرا بھی اٹھایا اور افسران اور ملازمین کو یہ پیغام دیا کہ دہلی کا صفائی کا نظام محض رسمی نہیں ہے بلکہ عوام کے لیے کارپو ریشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پرایم ایل اے دیپک چودھری، مقامی کونسلر گایتری یادو، زون ڈپٹی کمشنر ششی پرتاپ سنگھ اور سینئر افسران موجود تھے
No Comments: