
نئی دہلی، 11 مئی(میرا وطن نیوز )
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیر کو کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا صدیوں سے پروان چڑھے گہرے تہذیبی، ثقافتی اور روحانی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے مشترکہ بدھ مت وراثت کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ اٹوٹ بندھن آج بھی ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان دوستا نہ تعلقات کی بنیاد کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اوم برلا نے ان جذبات کا اظہار آج پارلیمنٹ ہاو ¿س میں سری لنکا کی خواتین پارلیمنٹرینز کاکس کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت سری لنکا کی سرکار کی خواتین اور بچوں کے امور کی وزیر محترمہ سروجا ساویتری پالراج کر رہی تھیں۔
حال ہی میں ایس ایم مریکر کی قیادت میں آئے سری لنکا ئی پارلیمانی وفد کے ساتھ اپنی حالیہ بات چیت کو یاد کرتے ہوئے اوم برلا نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے پارلیمانی تبادلوں پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کے درمیان مسلسل بات چیت اور باقاعدہ بات چیت نے ہندوستان اور سری لنکا کے پارلیمانی تعلقات کو نئی رفتار دی ہے اور باہمی مفاہمت کو مضبوط کیا ہے۔
اس موقع پر محترمہ سروجا ساوتری پالراج نے وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کے لیے اوم برلا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والی خواتین پارلیمنٹرینز کو ہندوستان کے تبدیلی کے اقدامات کے بارے میں گہرائی سے سمجھنے کا موقع فراہم کیا، خاص طور پر سیلف ہیلپ گروپس، خواتین کی انٹرپرینیورشپ، اور ڈیجیٹل کامرس کے شعبوں میں کیے جانے وا لے کام۔ محترمہ پالراج نے سری لنکا کو کووڈ-19 وبائی امراض اور سمندری طوفان ‘ڈتوا’ جیسی قدرتی آفات کے مشکل وقت میں مسلسل مدد فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کا بھی شکریہ ادا کیا
No Comments: