
نئی دہلی، 11 مئی(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو کو خط لکھ کر ان کی توجہ دہلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے ) کی طرف سے تقریباً 310 کنبوں کو جاری کیے گئے نوٹسز کی طر ف مبذول کرائی گئی ہے جو نگم بودھ گھاٹ کے قریب واقع یمنا بازار علاقے میں مقیم ہیں۔ دہلی سرکار نے سیلاب کے میدانوں (او-زون) پر تجاوزات اور سیلاب کے زیادہ خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے ان خاندانوں کو اپنے گھر خالی کرنے کے لیے محض 15 دن کا وقت دیا ہے ۔
ریاستی کانگریس صدر نے خط میں کہا ہے کہ سرکار کا یہ اقدام مکمل طور پر غیر انسانی اور غیر قانونی ہے، کیو نکہ یہ خاندان انگریزوں کے وقت سے تاریخی یمنا گھاٹ (سول لائنز، 32 گھاٹ) پر مقیم ہیں۔ سرکا ر فی الحال ان رہائشیوں کو بے دخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جن میں ’پنڈے‘ (پجاری) اور دیگر شامل ہیں جو آخری رسومات اور متعلقہ رسومات ادا کر کے اپنی روزی روٹی کماتے ہیں۔
اس معاملے کی طرف ایل جی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے دیویندر یادو نے نشاندہی کی کہ یہ خاندان یمنا گھاٹ پر 100 سال سے زیادہ عرصے سے رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، وقتاً فوقتاً، مختلف سا بقہ سرکاروں کے تحت متعلقہ محکموں نے انہیں یمنا بازار کے علاقے میں یمنا کے کنارے مکانات بنا نے اور رہنے کی اجازت دی تھی۔ مزید یہ کہ یہ باشندے گھاٹوں پر مذہبی روایات اور رسومات سے متعلق اہم فرائض انجام دیتے ہیں۔
ادھر سابق ریاستی صدر اور سابق ممبر پارلیمنٹ جے پی اگر وال نے ریاستی کانگریس نائب صدر مدت اگر وال کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کے درمیان پہنچ کر ملاقات کی اور ان کے مطالبات کو سرکاروں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ۔
No Comments: