Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تنظیم مستقبل میں لٹریچر کے تئیں اسی طرح سے کام کرتی رہے گی

کوی وینو کی جانب سے دہلی میں عظیم الشان کوی سمیلن کا انعقاد

نئی دہلی،11مئی(میرا وطن نیوز )
کوی وینو کی جانب سے دہلی میں عظیم الشان کوی سمیلن مکت دھاراآڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔اس رومانوی شام میں ملک کے مشہور و معروف کویوں نے اپنی اثر دار پیش کی گئی پرفورمینس سے لوگوں کو لطف اندوز کر دیا۔ پروگرام میں سینئرکوی دنیش رگھو ونشی نے اپنی ماں خراج عقیدت پیش کرنے والی کویتاﺅں کے ذریعہ سے وہاں موجود سامعین کے اندر جوش وجذبات پیدا کر دیے۔ کشل دونیریا نے اپنی شانداری شاعری سے سمع باندھ دیا۔ جبکہ دھرم ویر دھرم کی کویتاﺅں نے قوم ملک کی تئیں جذبات ابھار دئیے۔ مختلف ٹاپکس پر منعقد گیتوں اور کویتاﺅں کے ذریعہ سے آشیش درویدی نے خوب داد حاصل کی۔ان کی کویتاﺅں اور شعروں کو سن کر سامعین لطف اندوز ہوئے۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض نیل منی جھا نے انجام دئے۔ این جی کی فاﺅنڈرپارول منچندا نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم مستقبل میں لٹریچر کے تئیں اسی طرح سے کام کرتی رہے گی اور ملک کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر سی آئی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈر راکیش نکہج نے حاضری درج کراتے ہوئے پروگرام کے لیے کنوینر اور ان کے ساتھیو ں کی تعریف کی تو وہیں ڈی آر ڈی او کے اسسٹنٹ کے ڈائرکٹر کنال بھوشن نے بھی موجودگی درج کرائی۔پروگرام کے آخر میں پارول منچندا نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *