
مقامی ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نےبسنت کنج اور چھتر پور کے باشندوں کو مطلع کیا
نئی دہلی،10مئی (میرا وطن نیوز )
مقامی ممبر پارلیمنٹ نے جنوبی دہلی کے باشندوں کو مطلع کیا کہ راجدھانی کے سبھی سات لوک سبھا ممبر ا ن پارلیمنٹ نے حال ہی میں مر کز ی وزیر برائے ہاو ¿سنگ اور شہری امور منوہر لال کھٹر سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے وزیر سے درخو است کی کہ جس طرح مرکزی سرکار نے اپریل 2026 میں دہلی میں 1,511 غیر مجاز کالو نیو ں کو ’جیسا ہے، جہاں ہے‘ کی بنیاد پر باقاعدہ کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا، ان 69 کالونیوں کو بھی ریگو لرائز کیا جائے تاکہ ان کے اندر شہری سہولیات کی فراہمی کی راہ ہموار ہو سکے۔
وزیر نے یقین دہانی کر ائی ہے کہ اس معاملے پر جلد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویرسنگھ بدھوڑی نے بتایا کہ انہوں نے اس مسئلہ کو لوک سبھا میں بھی کئی بار اٹھایا ہے، اور امید ہے کہ سرکار جلد ہی ان کالونیوں کے بارے میں کوئی فیصلہ لے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ دہلی کی سینک فارم، وسنت کنج انکلیو، او ر چھتر پور انکلیو جیسی 69ایفلوینٹ کالونیوں کو مستقل کراکے وہاں سبھی شہری سہولیات مہیا کرانے کا معاملہ مختلف سطحوں پر اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے جلد فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
اس موقع پر وسنت کنج انکلیو میں آر ڈبلیو اے کی طرف سے اتوار کو منعقد ایک عوامی میٹنگ کے دوران ممبر پارلیمنٹ نے رہائشیوں کے ایک بڑے اجتماع کے ساتھ یہ جانکاری شیئر کیں۔ اس موقع پر آر ڈبلیو اے کے عہدیداروں نے بدھوڑی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کی بدولت کا لونی میں او این جی سی کے تعاون سے 122 سولر لائٹس لگائی جارہی ہیں۔ یہ اقدام کالونی کے اندر تمام ’بلیک اسپاٹ‘ کو ختم کر دے گا، اس طرح جرائم کے کنٹرول اور روک تھام میں مدد ملے گی۔
No Comments: