
نئی دہلی، 10 مئی (میرا وطن نیوز )
’آپریشن سندورر‘کی پہلی برسی کے موقع پر دہلی سرکار نے اتوار کو کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں ’شو ر یہ دیوس‘ (یوم بہادری) پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہندوستانی فوج کی بے مثال ہمت، بہادری اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس پروگرام میں شہریوں، سابق فوجیو ں، نوجوانوں اور کابینہ وزیرکپل مشرا سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ایک بڑے اجتماع نے شرکت کی۔
اس موقع پر معروف گلوکار آشیش کلکرنی نے پرجوش اور گہرے حب الوطنی کے گیتوں کی پرفارمنس سے پورے سامعین کو مسحور کر دیا، جس نے ماحول کو قومی فخر کے زبردست احساس سے دوچار کیا۔ پورے پروگرام کے دوران، ’بھارت ماتا کی جئے‘ اور ’وندے ماترم‘ کے نعرے پورے پنڈال میں مسلسل گو نجتے رہے، جس نے پورے ماحول کو حب الوطنی کے رنگوں میں رنگ دیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’آپریشن سندور‘ محض ایک فوجی آپریشن نہیں تھا، بلکہ یہ 1.4 بلین ہندو ستانیوں کے جذبات، قومی شناخت اور عزت کی علامت ہے۔ ہندوستانی مسلح افواج کی تینوں شاخوں کے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کے سپاہی انتہائی مشکل حالا ت میں بھی ملک کی حفاظت کے لیے دن رات سرحدوں پر تعینات رہتے ہیں۔ کابینی وزیر کپل مشرا نے کہا، ہندوستان کسی کو اکسانے والا نہیں ہے، تاہم، اگر کوئی ہندوستان کے ساتھ میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت کرے گا، تو وہ بھارت کے ساتھ دشمنی کرے گا،زبردست جوابی کارروائی کی جائے گی۔
No Comments: