
6 مئی سے مکہ مکرمہ کےلئے حج پروازوں کی روانگی شروع ہوگی
نئی دہلی، 4مئی (میرا وطن نیوز )
حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے ہندوستان کے 17 مختلف شہروں سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں شمالی ہندوستان کے سب سے بڑے حج امبارکیسن پوائنٹ ملک کی راجدھانی دہلی سے مقدس سفر حج کے لیے پہلے مرحلے میں شہر رسول مدینہ منورہ کے لیے گزشتہ 18 اپریل سے شروع ہو نے والی حج پر پروازوں کا پہلا مرحلہ 4 مئی کی صبح 9 بج کر 45 منٹ پر دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ کے ٹرمینل 3 سے روانہ ہونے والی سعودی عربیہ ایر لاین کی پرواز نمبر ایس وی 5909 کی روانگی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں ،حج کمیٹی کے ایکزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایکزیکٹو آفیسر محسن علی نے عازمین حج کو روانہ کیا ۔
اب حج پروازوں کے دوسرے مرحلے میں 6 مئی سے جدہ کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور 20 مئی کو آخری حج پرواز کی روانگی تک جاری رہے گا۔اس درمیان 18 اپریل سے 4 مئی تک 31 پروازوں کے ذریعے12187عازمین حج مدینہ منورہ پہونچ چکے ہیں۔ جس میں مرد عازمین 6226اور خواتین5661شامل ہیں۔ مدینہ میں آٹھ دنوں کے قیام کے بعد مکہ مکرمہ کی روانگی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔
دوسرے مرحلے میں سعودی عربیہ ایر لائین کے 23 پروازوں سے جدہ کے راستے مکہ مکرمہ جانے وا لے 8855 عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ اس سال حج 2026 کے لیے پورے ملک سے حج کے لیے جانے والے 175025 عازمین میں دلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام دلی سے رو انہ ہونے والے21100عازمین حج میں 20ریاستوں کے عازمین شامل ہیں۔ان ریاستوں میں دلی، مغربی اتر پردیش،بہار۔ پنجاب،ہریانہ،اترا کھنڈ اورجموں کشمیر ریاستیں قابل ذکر ہیں۔
No Comments: