
پی ایم مودی نے ملک میں جھوٹ اور ناٹک کی سیاست کی نئی تاریخ رقم کی
نئی دہلی، یکم مئی(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی نے مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی کمرشل اور چھو ٹے ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیے جانے پر مودی سرکار اور بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔پارٹی سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ مودی سرکار نے یومِ مزدور کے موقع پر ملک کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاںایک طرف انتخابات ختم ہوئے اور دوسری طرف کمرشل سلنڈر 993روپے اور چھوٹا سلنڈر 261روپے مہنگا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ملک میں جھوٹ اور ناٹک کی سیاست کی نئی تاریخ قائم کر رہے ہیں۔
اس موقع پر سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی والے انتخابات کے دوران عوام کی خوب خاطر مدارت کر تے ہیں، مگر انتخابات ختم ہوتے ہی عوام کے پیٹ اور پیٹھ دونوں پر لات مارتے ہیں۔ ملک کے لوگوں کو مودی جی اور بی جے پی کے کھوکھلے وعدوں کا جائزہ لینا چاہیے کہ کتنے وعدے کیے گئے جو کبھی پور ے نہیں ہوئے۔انہوںنے کہا کہ انتخابات ختم ہو چکے ہیں اور انتخابی مہم کے دوران سب نے دیکھا کہ مودی جی اور پوری بی جے پی غربت اور مہنگائی ختم کرنے کے دعوے کر رہی تھی، ملک کی ترقی کی بات کر رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مودی جی کے ذریعہ ما ¶ں اور بہنوں کے کھاتوں میں تین سے ساڑھے تین ہزار رو پے ڈالنے کے وعد ے کیے جا رہے تھے اور نہ جانے کتنے بڑے بڑے دعوے کیے گئے۔ یہاں تک کہ یہ لوگ جھاڑو اٹھانے تک پہنچ گئے تاکہ یہ دکھا سکیں کہ وہ غریبوں کے کتنے قریب اور ان کے کتنے بڑے ہمدرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ناٹک سے ملک کو بچنا ہوگا اور یہ سمجھنا ہوگا کہ کتنے بڑے ڈرامہ باز لوگ اس ملک پر حکومت کر رہے ہیں، جن کے سربراہ نریندر مودی ہیں۔ اس لیے انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کی جانچ ہونی چاہیے اور ان پر نظر رکھنی چاہیے۔
آج یومِ مزدور کے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو جو تحفہ دیا ہے، انتخابات تک یہ لوگ عوام کی خوب خدمت کرتے ہیں اور بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں، کبھی 3ہزارروپے، کبھی 10ہزار روپے اور کبھی 30ہزار روپے دینے کی بات کرتے ہیں، لیکن انتخابات ختم ہوتے ہی غریب عوام کے پیٹ اور پیٹھ دونوں پر ضرب لگاتے ہیں۔ اس لیے ملک کے لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہیے اور ان کے کھوکھلے وعدوں کا جائزہ لینا چاہیے کہ سرکارنے جو وعدے کیے، کیا وہ پورے بھی کیے یا نہیں۔ سرکار کس طرح عوام کے ساتھ فریب اور دھوکہ کر رہی ہے، اس پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ادھر، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے عوام کو ریٹرن گفٹ دیا گیا ہے۔
No Comments: