Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بدر پوراسمبلی حلقہ کی کالونیوںکو 1,511 کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ

نہر پار کی کالو نیو ں کو جلد از جلد ریگولرائز کیا جائے ،جدوجہد جاری رہے گی:ووہرا

نئی دہلی، یکم مئی (میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے لیڈرشری چند ووہرا اور جیت پور وارڈ184کی کونسلر، ہیما ووہرا قیادت میں بدر پور اسمبلی حلقہ کے ’نہر پار‘ علاقے میں کالونیوں کو 511 1,کی سرکاری فہرست میں شامل نہیں کیے جانے کے خلاف کئی دنوں سےاحتجا ج جاری ہے ۔اس مہم کے تحت گزشتہ روز جیت پور کے ایکتا وہار تک پیدل مار چ بھی نکالا گیا تھا-اس دوران بدرپور اسمبلی کے آرگنائزنگ سکریٹری کے سنگھ،وارڈ صدر گنگا یادو، آ ر گنائزنگ سکریٹری شکیل احمد، نظا م الہدا، کشن تیواری، سریش ماتھر، ہنیش بھائی، سونو بھائی، نارائن رائے، پروین کمار، جمید، سلو، اور مقا می آر ڈبلیو اے کے عہدیدار موجود رہے۔
اس موقع پر شری چند ووہرا نے الزام لگایا کہ رہائشیوں کی موجودہ حالت زار — جو 2008 سے بھگت رہے ہیں — ان سیاست دانوں کے اقدامات کا براہ راست نتیجہ ہے جو 1993 سے لے کر آج تک سیاسی منظر نامے پر حاوی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہی وہ سیاست دان تھے جو 2008 میں’O زون/ماحولیاتی‘ خدشات کے بہانے ’نہر پار‘ کے علاقے میں پابندیاں عائد کرنے کے ذمہ دار تھے ۔ نہ کالونیوں کی منظوری دی گئی اور نہ ہی یہ پابندی ہٹائی گئی۔
انہوںنے کہا کہ نہر کے اس پار رہنے والے مکینوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جا رہی ہے۔ یہ جدو جہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہماری تمام کالونیوں کو 1,511 کالونیوں کی فہر ست میں شامل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ بدر پور میں نہر کے اس پار تمام کالو نیو ں کو جلد از جلد ریگولر کیا جائے اور انہیں بنیادی سہولیات کا حق دیا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *