Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

محکمہ تعلیم دہلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر خان بہادر سبکدوش

تغلق آباد اسکول میں پروقار الوداعی تقریب منعقد

نئی دہلی،یکم مئی(میرا وطن نیوز)
دہلی سرکار کے محکمہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (زون-14) خان بہادر30 اپریل کو مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ ان کے اعزاز میں سردار ولبھ بھائی پٹیل سر و ودیا بال ودیالیہ، تغلق آباد ایکسٹینشن میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں محکمہ تعلیم کے سینئر افسران این کے سنگھ، ڈی ڈی ای سی ایس ورما، ڈی ڈی ای (زون-25) جی پی سنگھ، پرنسپل راجندر سنکارا، پرنسپل ترلوک چند ہلدونیا، وائس پرنسپل و ہیڈ آف اسکول تپراج دتہ، لیکچرار ڈاکٹر صلاح الدین، اسٹاف سکریٹری ایس ایس مینا اور ٹیچر عبدالمجید کے علاوہ دیگر اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پراسکول کے طلبہ نے ثقافتی پروگرام پیش کر کے خان بہادر صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔نیز مقررین نے ان کی 35 سالہ تعلیمی خدمات، ایمانداری اور انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ ڈی ڈی ای این کے سنگھ نے کہا کہ خان بہادر کی قیادت میں زون-14 کے کئی اسکولوں نے بور ڈ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ پرنسپل راجندر سنکارا نے انہیں ’اساتذہ کا استاد‘ قرار دیا۔ اپنے الوداعی خطاب میں خان بہادر نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی قوم کی ترقی کی کنجی ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی تعلیمی میدان سے جڑے رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ نے خان بہادر کو شال اور یادگاری تحفہ پیش کیا۔ شرکاءنے ان کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *