Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریکھا گپتا سرکارکی جلد ہی بجلی کی شرحوں میں اضا فے کی منظوری دینے کی تیاری میں

دہلی کے باشندوں کو 440’وولٹ کا جھٹکا‘دینے کےلئے تیار ہے بھاجپا:دیویندر یادو

نئی دہلی، 22 اپریل(میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکار جلد ہی بجلی کی شرحوں میں اضا فے کی منظوری دے کر دہلی کے باشندوں کو 440’وولٹ کا جھٹکا‘دینے کے لیے تیار ہے۔ یہ صو رتحال اس لیے پیدا ہوئی ہے کیونکہ اپیلٹ ٹریبونل فار الیکٹریسٹی (اے پی ٹی ای ایل ) نے دہلی الیکٹر سٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) کی طرف سے دائر درخواست کو خارج کر دیا ہے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ ڈی ای آر سی نے اپنی درخوا ست میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکا م ) سے 38,500 کروڑ کے بقایا واجبات کی وصولی کے لیے وقت میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ حالانکہ، دہلی سرکار کی عدم فعالیت کی وجہ سے، اے پی ٹی ای ایل — جو کہ سرکار کے انتظامی کنٹرول میں آتا ہے — نے سپریم کورٹ کے اگست 2025 کے حکم کو برقرار رکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاور کمپنیوں سے ماضی کے بقایا جات چار سال کی مدت کے اندر وصول کیے جائیں، جبکہ ڈی ای آر سی نے اس وصولی کے لیے سات سال کی مدت کی درخواست کی تھی۔
دیویندر یادو نے خبردار کیا کہ اگر سرکار بجلی کمپنیوں کو بجلی کے شرحوں میں اضافے کی اجازت دیتی ہے تو صارفین کو اپنے بجلی کے بلوں میں 70 فیصد تک اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دہلی میں رہائشی اور تجارتی بجلی کے بل اپریل 2026 سے بڑھنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ 38,500 کروڑ کی رقم صارفین سے وصول کی جانی چاہئے کیونکہ بجلی کے شرحو ں میں کئی سالوں سے نظر ثانی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، حقیقت یہ ہے کہ پاور پرچیز ایڈجسٹمنٹ چارجز (پی پی اے سی) اور سرچارجز میں مسلسل اضافے کے ساتھ ساتھ موسم گرما کے دوران مہنگی بجلی خرید نے کے بہانے ٹیرف میں گزشتہ2-3 سالوں میں 30-40 فیصد تک مو ¿ثر طریقے سے اضافہ ہوا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *